ETV Bharat / sports

IPL Mega Auction: آئی پی ایل میگا نیلامی کے لیے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کی میگا نیلامی میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق اس میگا آکشن میں 590 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی۔

آئی پی ایل میگا نیلامی
آئی پی ایل میگا نیلامی
author img

By

Published : Feb 1, 2022, 6:32 PM IST

بنگلور میں 12 اور 13 فروری کو آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی دو روزہ میگا نیلامی میں کُل 590 کھلاڑیوں پر بولی لگے گی۔

نیلامی کے لیے رجسٹرڈ 590 کھلاڑیوں میں سے 228 کیپڈ (جو بین الاقوامی کرکٹ کھیل چُکے ہیں) 355 اَن کیپڈ (جنہوں نے ابھی تک بین الاقوامی کریئر کا آغاز نہیں کیا) اور سات ایسوسی ایٹ نیشنز کھلاڑی ہیں۔

آئی پی ایل کی آفیشل ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'نیلامی میں 2 کروڑ روپے سب سے زیادہ بنیادی قیمت (بیس پرائز) ہے اور 48 کھلاڑیوں نے خود کے لیے اس بنیادی قیمت کا انتخاب کیا ہے۔'

'نیلامی کی فہرست میں 20 کھلاڑی ایسے ہیں جن کی بنیادی قیمت 1.5 کروڑ روپے ہے جبکہ 34 کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

اس بار کی نیلامی میں فرنچائزیز کچھ بہترین بھارتی کرکٹ ٹیلنٹ کی Finest Indian Cricketing Talent خدمات حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کریں گی جس میں شریس ایر، شکھر دھون، روی چندرن اشون، محمد شامی، ایشان کشن، اجنکیا رہانے، سریش رینا، یزویندر چہل، واشنگٹن سندر، شاردُل ٹھاکُر، دیپک چہر، ایشانت شرما، امیش یادو سمیت کئی دوسرے شاندار بھارتی کھلاڑی نیلامی کا حصہ ہیں۔

وہیں فرنچائزیز اس بار بھی کچھ بڑے ناموں کے لیے بولی لگائیں گی، جن میں فاف ڈو پلیسس، ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، کگیسو رباڈا، ٹرینٹ بولٹ، کوئنٹن ڈی کاک، جونی بیرسٹو، جیسن ہولڈر، ڈوین براوو، شکیب الحسن اور وانندو ہسارنگا جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

نیلامی کے لیے رجسٹرڈ کل 590 کھلاڑیوں میں سے 370 بھارتی اور 220 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 47 کھلاڑی آسٹریلیا کے ہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کے 34، جنوبی افریقہ کے 33، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے 24، سری لنکا کے 23، افغانستان کے 17، بنگلہ دیش، آئرلینڈ کے پانچ۔پانچ، نمیبیا کے تین، اسکاٹ لینڈ کے دو، زمبابوے، نیپال اور امریکہ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل ہمیشہ ایک ایسا ٹورنامنٹ رہا ہے جہاں باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع ملتے ہیں۔ ایسے میں بھارت کے انڈر 19 اسٹار کھلاڑی یش دُھل، وکی اوستوال، راج وردھن ہینگرگیکر، شیخ رشید اور کچھ ابھرتے ہوئے کھلاڑی دیو دت پڈیکل، ہرشل پٹیل، کرونال پانڈیا، شاہ رخ خان، دیپک ہڈا، اویش خان بھی نیلامی اور پھر مقابلے میں اپنی شناخت بنانا چاہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.