ETV Bharat / sports

ipl 2022: کولکتہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا

انڈین پریمیئر لیگ 2022 کا آٹھواں میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریس ایئر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ipl 2022

ipl 2022 kolkata knight riders won the toss and chose to ball first
کولکتہ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 7:34 PM IST

آئی پی ایل کے 15ویں سیزن کا آٹھواں میچ دو بار کی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کے کے آر کے کپتان شریس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس مرتبہ نوجوان بلے باز شریس ائیر کولکتہ کی کمان سنبھال رہے ہیں۔ دوسری جانب مینک اگروال پنجاب کے کپتان ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز کو شکست دی۔ جبکہ دوسرے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور سے تین وکٹوں سے ہار گئی تھی۔ دوسری جانب پنجاب کنگز نے رواں سیزن کا آغاز اپنے پہلے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر جیت کے ساتھ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ کہ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پہلی اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا اوسط اسکور 163 رنز ہے۔ ساتھ ہی بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا یہاں شاندار ریکارڈ ہے۔ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے یہاں 80 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سیزن کے پوائنٹس ٹیبل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اس وقت پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ پنجاب کنگز تیسرے نمبر پر ہے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اسکواڈ: اجنکیا رہانے، وینکٹیش ائیر، نتیش رانا، شریس ائیر (کپتان)، سیم بلنگز، آندرے رسیل، سنیل نارائن، ٹم ساؤتھی، امیش یادو، شیوم ماوی اور ورون چکرورتی۔

پنجاب کنگز اسکواڈ: مینک اگروال (کپتان)، شیکھر دھون، لیام لیونگ اسٹون، بھانوکا راجا پاکسے ، شاہ رخ خان، اوڈین اسمتھ، راج باوا، ارشدیپ سنگھ، ہرپریت برار، کگیسو رباڈا اور راہل چاہر۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.