امیش یادو کی خطرناک گیندبازی ک وجہ سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعہ کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پنجاب کنگز (PBKS) کی بیٹنگ لائن اپ کو زیر کدیا۔ پنجاب کی ٹیم نے KKR کے خلاف صرف 137 رنز بناسکی۔ امیش یادو نے پنجاب کنگز کی چار وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ ٹم ساؤتھی نے شیوم ماوی کے ساتھ مل کر ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ سنیل نارائن نے بھی ایک وکٹ حاصل کی۔پنجاب کی جانب سے بھانوکا راجا پاکشے نے 9 گیندوں پر 31 رنز بنائے جب کہ کگیسو رباڈا نے 16 گیندوں پر 25 رنز کے ساتھ آتشی بلے بازی کی۔IPL 2022, KKR vs PBKS
دونوں ٹیمیں اپنا ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز بھی اپنا ایک میچ ہار چکی ہے۔ یہ کولکتہ کا تیسرا میچ ہوگا۔آج کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز آئی پی ایل کے اپنے اگلے میچ میں وانکھیڑے گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہیں۔ اس سے پہلے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے پنجاب کنگز کے خلاف 2022 آئی پی ایل کے آٹھویں میچ میں جمعہ کو ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ شیلڈن جیکسن کی جگہ شیوم ماوی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں پنجاب نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے سندیپ شرما کوباہر بیٹھا کراپنے سرکردہ تیز گیند باز کاگیسو ربادا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔
کولکاتہ نائٹ رائیڈرز: شریئس آئیر (کپتان)، اجنکیا رہانے، وینکٹیش ائیر، نتیش رانا، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، آندرے رسل، سنیل نارائن، ٹم ساؤتھی، امیش یادیو، شیوم ماوی، ورون چکرورتی۔
پنجاب کنگز: مینک اگروال (کپتان)، شکھر دھون، لیام لیونگ اسٹون، بھانوکا راج پکشے (وکٹ کیپر)، شاہ رخ خان، اوڈین اسمتھ، راج باوا، ارشدیپ سنگھ، ہرپریت برار، کگیسو ربادا، راہل چاہر