Intro:Body:
گجرات ٹائٹنز نے اپنے پہلے ہی سیزن میں آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں گجرات نے راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی راجستھان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 130 رنز بنا سکی۔ جواب میں گجرات نے 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ٹائٹل جیت لیا۔ گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی 7ویں ٹیم بن گئی۔
انڈین پریمیئر لیگ 2022 کا فائنل میچ گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ راجستھان نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹ گنوا کر 130 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ Gujarat Titans vs Rajasthan Royals
آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں گجرات نے پہلی اننگز میں اچھی گیند بازی کرتے ہوئے راجستھان رائلز کو صرف 130 رنز تک روک دیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان کے اوپنرز نے اچھی اور تیز شروعات دینے کی کوشش کی، لیکن یشسوی جیسوال (22) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور جب پہلی وکٹ گری تو راجستھان کا کوئی بھی بلے باز پچ پر زیادہ دیر تک رک نہیں سکا۔
کپتان سنجو (14) سستے میں لوٹے، پھر دیودت (2) بھی زیادہ کچھ نہ کر سکے۔ لیکن جب راجستھان کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے جوس بٹلر (39) 13 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو راجستھان کا پورا منصوبہ زمین بوس ہو گیا۔ ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ راجستھانی کوٹے کے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 130 رنز بنا سکی۔ راجستھان رائلز کی جانب سے ہاردک نے تین وکٹ حاصل کیا جبکہ سائی کیشور کو دو اور سمیع ، راشد خان اور یش دیال کو ایک ایک وکٹ ملا۔
آئی پی ایل کے فائنل میچ سے قبل ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں رنویر سنگھ، اے آر رحمان، نیتی موہن، موہت چوہان جیسے فنکاروں نے اپنی پرفارمنس دی۔
راجستھان رائلز پلیئنگ الیون: یشسوی جیسوال، جوس بٹلر، سنجو سیمسن (ڈبلیو/سی)، دیودت پڈیکل، شمرون ہیٹمائر، ریان پیراگ، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، پرسدھ کرشنا، اوبید میک کوئے، یوزویندر چہل۔
گجرات ٹائٹنز رائلز پلیئنگ الیون: ریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، شبھمن گل، میتھیو ویڈ، ہاردک پانڈیا (کپتان)، ڈیوڈ ملر، راہل تیوتیا، راشد خان، روی سری نواسن، سائی کشور، لوکی فرگوسن، یش دیال اور محمد شامی۔
Conclusion: