ETV Bharat / sports

IPL Mega Auction: محمد شامی گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے - آئی پی ایل میگا آکشن

آئی پی ایل کے میگا آکشن IPL Mega Auction میں محمد شامی کو نئی فرنچائزی گجرات ٹائٹنز نے 6 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا۔

محمد شامی
محمد شامی
author img

By

Published : Feb 12, 2022, 7:13 PM IST

بھارت کے تجربہ کار سرکردہ تیز گیند باز محمد شامی Mohammed Shami آئی پی ایل کی نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز کا حصہ بن گئے ہیں۔

شامی تیز رفتار گیند بازی کرتے ہوئے وکٹیں لینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اسی لیے ان کے لیے لکھنؤ بھی میدان میں اترا۔

نیلامی میں لکھنؤ اور گجرات ٹائٹنز میں شامی کو خریدنے کی ریس لگی جس میں گجرات نے بازی مار لی اور 6 کروڑ 25 لاکھ روپے کی بولی لگا کر شامی کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا۔

محمد شامی گزشتہ ایڈیشن میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلے تھے لیکن اس بار وہ گجرات ٹائٹنز کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس سے قبل وہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور دہلی ڈیئر ڈیولس کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.