حیدرآباد: ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل 2022 کے 54ویں میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو جیت کے لیے 193 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے آر سی بی نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے۔ آر سی بی کی طرف سے دنیش کارتک نے فضل حق فاروقی کی گیند پر لگاتار تین چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ بنگلور نے آخری اوور میں 25 رنز جوڑے۔
دنیش کارتک آٹھ گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے چار چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ آر سی بی کی جانب سے کپتان فاف ڈو پلیسس نے سب سے زیادہ ناقابل شکست 73 رنز بنائے۔ رجت پاٹیدار نے 48 اور آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 33 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز کرنے لیے کریز پر آنے والے ویرات کوہلی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ جگدیش سچیت نے انہیں پہلی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔ حیدرآباد کی جانب سے سچیت نے دو وکٹ لیے۔
مزید پڑھیں: