ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2021: ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز چنئی اور ممبئی کے درمیان ہوگا - آج سے انڈین پریمیئر لیگ

آج سے انڈین پریمیئر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگز کے مابین میچ سے ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں جیت کے ساتھ دوسرے مرحلے میں فاتحانہ شروعات کرنا چاہیں گی۔

آئی پی ایل 2021: ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز چنئی اور ممبئی کے درمیان ہوگا

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 12:45 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والا آئی پی ایل کا 14 واں ایڈیشن بالآخر آج سے شروع ہوگا جس میں پہلے مقابلے میں ممبئی اور چنئی نبرد آزما ہوں گی۔

ممبئی انڈینز کی شروعات بھلے سست رہی ہو لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھا تو ممبئی کی کارکردگی بہتر ہوتی گئی۔ اس سیزن میں اس نے اپنے چھٹے اور ساتویں میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن تب ہی کورونا وائرس کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا تھا۔

آئی پی ایل 2021: ٹورنامنٹ کا دوبارہ آغاز چنئی اور ممبئی کے درمیان ہوگا

آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کے لحاظ سے ممبئی انڈینز اور چنئی سُپر کنگز (سی ایس کے) دو کامیاب فرنچائزیز ہیں اور آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ان دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا۔

چنئی سُپر کنگز کی ٹیم سات میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی کی ٹیم سات میچوں میں چار جیت کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ممبئی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی روہت شرما اور جسپریت بمراہ جو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے واپس آئے ہیں۔

چنئی سُپر کنگز میں شاردُل ٹھاکر ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزیوں میں رپلیسمنٹ کے طورپر مزید کچھ کھلاڑی شامل

آج کے میچ میں چنئی سُپر کنگز کو برتری مل سکتی ہے کیوں کہ اس کے پاس بہت ٹیم ہے لیکن ممبئی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

روتوراج گائیکواڑ کے ساتھ فاف ڈو پلیسس چنئی کے بہتر بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ڈو پلیسس اب تک سات میچوں میں 64 کے اوسط سے 320 رن بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

دونوں ٹیموں میں پاور ہٹنگ اور بیٹنگ کی طاقت پر غور کرتے ہوئے اچھے اسکور کی توقع کی جا سکتی ہے۔ یہ میچ اور بقیہ میچ بھی روہت کے لیے ایک قابل کپتان کے طور پر اپنی ساکھ کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.