ETV Bharat / sports

وراٹ نے جارحانہ بولنگ کرنے کو کہا تھا: چہل - وراٹ نے جارحانہ بولنگ

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف جیت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے رائل چیلنجرس بنگلور کے لیگ اسپنر یجویندر چہل کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے جارحانہ انداز میں بولنگ کرنے کو کہا تھا۔

Virat had said to bowl aggressively: Chahal
وراٹ نے جارحانہ بولنگ کرنے کو کہا تھا: چہل
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 7:19 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

بنگلور نے اپنے پہلے میچ میں حیدرآباد کو 10 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں چہل نے 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ جیتنے میں اپنی ٹیم کا تعاون کیا۔ ایک موقع پر جانی بیرسٹو کی بیٹنگ سے حیدرآباد کی پوزیشن مستحکم نظر آئی لیکن چہل نے انہیں اپنے چوتھے اور آخری اوور میں آؤٹ کیا اور اگلی ہی گیند پر وجئے شنکر کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔ یہ اوور میچ کا اہم موڑ ثابت ہوا جس کے بعد میچ بنگلور کی گرفت میں آگیا۔
چہل نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔ بیرسٹو جس اوور میں آؤٹ ہوئے وہ ایک بہت اہم اوور تھا۔ میں سوچ رہا تھا کہ یا تو رنز اس اوور میں ہوں گے یا میچ ہمارے حق میں جائے گا۔ میرا مقصد وکٹیں لینا تھا اور فیلڈ دفاعی تھا لیکن وراٹ نے مجھ سے جارحانہ انداز میں بولنگ کرنے کو کہا تاکہ میں وکٹیں لے سکوں اور میچ کا رخ تبدیل کر سکوں۔
انہوں نے کہا کہ بال ٹرن لے رہی تھی۔ میں نے لیگ اسٹمپ پر بولنگ کی کیونکہ وہاں سے گیند ہٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ بیرسٹو گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوئے۔ جب وجے شنکر آئے تو اے بی ڈویلیئرز اور وراٹ کے مابین گوگلی کے بارے میں بات چیت ہوئی جو میں نیٹ پر پریکٹس کے دوران کرتا تھا۔ نئے بیٹسمین کو پڑھنا مشکل ہے۔ شنکر گوگلی کو نہیں سمجھے اور بولڈ ہوگئے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.