ETV Bharat / sports

حیدرآباد نے بنگلور کو ہرایا، فائنل کے لیے دہلی سے ہوگا مقابلہ - Royal Challengers Bangalore

حیدرآباد نے بنگلورو کو بیس اوور میں سات وکٹ پر 131 رن کے اسکور پر روکا اور کچھ نازک لمحات سے گذرتے ہوئے 19.4 اوور میں چار وکٹ پر 132 رن بناکر دلچسپ جیت حاصل کرلی۔ اس شکست کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی بنگلورو ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور وراٹ کا مسلسل آٹھویں سال اپنی کپتانی میں خطاب سے ہاتھ خالی رہ گیا۔

حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے
حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے
author img

By

Published : Nov 7, 2020, 12:45 AM IST

تجربہ کار کین ولیمس کی ناٹ آؤٹ 50 رن کی شاندار نصف سنچری اننگ اور آل راؤنڈر جیسن ہولڈر (25 رن پر تین وکٹ اور ناٹ آؤٹ 24) کی شاندار مظاہرہ کی بدولت سنرائزرس حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو آئی پی ایل کے ایلیمینٹر میں جمعہ کو چھ وکٹ سے ہراکر کوالیفائر دوڑ میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ آٹھ نومبر کو دہلی کیپیٹلس سے ہوگا۔

سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی
سن رائزرس حیدرآباد کے کھلاڑی

حیدرآباد نے بنگلورو کو بیس اوور میں سات وکٹ پر 131 رن کے اسکور پر روکا اور کچھ نازک لمحات سے گذرتے ہوئے 19.4 اوور میں چار وکٹ پر 132 رن بناکر دلچسپ جیت حاصل کرلی۔ اس شکست کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی کی بنگلورو ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور وراٹ کا مسلسل آٹھویں سال اپنی کپتانی میں خطاب سے ہاتھ خالی رہ گیا۔

حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے
حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے

حیدرآباد کا آٹھ نومبر کو ابوظبی میں ہی ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپیٹلس کے ساتھ مقابلہ ہوگا اور اس مقابلے کی فاتح ٹیم دس نومبر کو فائنل میں گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس سے مقابلہ کریں گے۔

وارنر نے اس آئی پی ایل میں گیارہویں بار ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہولڈر نے اپنے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی اور دیو دت پڈیکل کو پندرہ رن کے اسکور تک پویلین بھیج کربنگلورو کو ابتدا سے ہی بیک فٹ پر دھکیل دیا۔

اے بی ڈی ویلیئرس نے یکطرفہ جدودجہد کرتے ہوئے 43 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 56 رن بنائے اور اٹھارہویں اوور میں جاکر آؤٹ ہوئے۔

حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے
حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے

آرون فنچ نے تیس گیندوں پر بتیس رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ فنچ اور ڈی ویلیرس نے تیسرے وکٹ کے لئے اکتالیس کی شراکت کی۔ بنگلورو کی اننگ میں یہ سب سے بڑی شراکت رہی۔

وراٹ نے کل اپنی سالگرہ منائی تھی لیکن اپنی سالگرہ کے اگلے دن وہ سات گیندوں میں چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہولڈر کی گیند پر وراٹ کا کیچ وکٹ کیپر شری واستو گوسوامی نے لپکا۔ پڈیکل نے ایک رن بنایا اور ان کا کیچ پریم گرگ نے لپکا۔

گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ لفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم نے فنچ کا شکارکیا جبکہ معین علی کھاتہ کھولے بغیر ہٹ پر رن آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے نے آٹھ رن بنا کر ہولڈر کا تیسرا شکار بنے۔ واشنگٹن سندر پانچ رن بناکر ٹی نٹراجن کے گیند پر آؤٹ ہوئے۔

حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے
حیدرآباد کے کھلاڑی خوشیاں مناتے ہوئے

ڈی ویلئرس نے سولہویں اوور کی آخری گیند پر چوکا لگا کر اس سیشن کا اپنا پانچواں اور آئی پی ایل میں اپنی اڑتیسویں نصف سنچری مکمل کی۔

نٹراجن اٹھارہویں اوور میں ڈی ویلیرس کوبولڈ کیا۔ نودیپ سینی نے ناٹ آؤٹ نو اور محمد سراج نے ناٹ آؤٹ دس رن بنا کر بنگلورو کو 131 تک پہنچایا۔ دونوں نے ایک ایک چوکا لگایا۔ ہولڈر نے 25 رن پر تین وکٹ، نٹراجن نے تینتیس رن پر دو وکٹ اور ندیم نے تیس رن پر ایک وکٹ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.