ETV Bharat / sports

شریئس ایئر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:26 PM IST

آئی پی ایل 2020 کے 11 ویں میچ میں دھیمی گیند بازی کی وجہ سے دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایئر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

شریئس ایئر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
شریئس ایئر پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

منگل کے روز آئی پی ایل -13 میں سن رائزرس حیدرآباد اور دہلی کیپٹلز کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں حیدرآباد کی ٹیم نے 15 رنز سے جیت درج کی۔ حیدرآباد کے خلاف شکست کے بعد دہلی کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

دراصل میچ کے بعد ٹیم کے کپتان شریئس ایئر پر 'سلو اوور ریٹ' کی وجہ سے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئی پی ایل کے پریس ریلیز کے مطابق، 'آئی پی ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ' کے تحت یہ ان کا پہلا دھیمی گیند بازی کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ ایئر سے قبل رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

میچ کی بات کریں تو سن رائزرس حیدرآباد ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ جانی بیئرسٹو (53) اور کپتان ڈیوڈ وارنر نے 45 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل 2020: راجستھان کا مقابلہ کولکتہ سے آج

وہیں دہلی کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے اور 15 رنز سے مقابلہ ہار گئی۔ دہلی کا کوئی بھی بلے باز 50 رنز نہیں بنا سکا۔ کپتان شریئس ایئر نے بھی 21 گیندوں میں صرف 17 رن بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے راشد خان نے تین اور بھونیشور کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دہلی اب اپنا چوتھا میچ 3 اکتوبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلتا نظر آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.