دہلی کیپیٹلس شکھر دھون کی شاندار سنچری کے باوجود 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر صرف 164 رن ہی بنا سکی، جبکہ نکولس پورن اور کرس گیل (29) کے حملوں کی بدولت پنجاب نے 19 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 167 رن بناکر میچ جیت لیا۔ یہ 10 میچوں میں پنجاب کی چوتھی جیت ہے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔ پنجاب اب پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ دہلی کی 10 میچوں میں تیسری شکست کے باوجود 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ہدف کے تعاقب میں پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کو 17 کے اسکور پر ہی کھو دیا۔ راہل نے 11 گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکہ کی مدد سے 15 رن بنائے۔ راہل نے آئی پی ایل میں 100 چھکے بھی مکمل کیے۔
مینک اگروال اور کرس گیل نے دوسری وکٹ کے لئے 35 رن کا اضافہ کیا اور اس شراکت میں مینک نے صرف پانچ رن کی شراکت کی۔ گیل نے اننگز کے پانچویں اوور میں تشار دیشپانڈے کی گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 26 رن بنائے۔ دیشپانڈے کا یہ اوور اس آئی پی ایل کا سب سے مہنگا اوور بن گیا۔ گیل کو آف اسپنر روی چندرن اشون نے آؤٹ کیا۔ گیل نے 13 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 29 رن بنائے۔ مینک بھی اسی اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ میانک نے پانچ رنز بنائے۔