روہت کی کپتانی میں ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)-13 کے فائنل میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر منگل کو پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ممبئی انڈینز 2013، 2015، 2017 اور 2019 میں بھی آئی پی ایل جیت چکی ہے اور روہت کی کپتانی میں پانچوں ٹائٹل جیت چکی ہے۔
وان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'روہت شرما کو بھارتی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانا چاہئے۔ وہ ایک عظیم کپتان ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے کے طریقے کو بخوبی جانتے ہیں۔ اس سے کھلاڑیوں کو آزادانہ طور پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ روہت بھارت میں ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین کپتان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'دنیا کے بہت سے ممالک میں کھلاڑی مختلف فارمیٹ کی کپتانی کرتے ہیں۔'
اس سے پہلے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے بھی روہت کو بھارتی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی وکالت کر چکے ہیں۔ گمبھیر کا خیال ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں روہت شرما کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 کا کپتان نہیں بنایا گیا تو یہ شرمناک ہوگا اور اس سے بھارتی کرکٹ کو نقصان ہوگا۔