ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز کو 185 رنز کا ہدف - راجستھان رائلز کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی اور دہلی کیپٹلز کو 184 رن پر ہی روک دیا

دبئی کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

rajasthan royals 185 run target
راجستھان رائلز کو 185 رنز کا ہدف
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 9:49 PM IST

دبئی کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دہلی کیپٹلز اور راجستھان رائلز کے بیچ آئی پی ایل کا 23 واں میچ کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ بیچ بیچ میں وکٹ گرتی رہی لیکن پھر بھی دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

دہلی کیپٹلز کا پہلا وکٹ بارہ رن پر اس وقت گرا جب شکھر دھون پانچ رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اس کے بعد 42 رن پر گرا جب پرتھوی شا 19 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ اس طرح سے وقفے وقفے سے دہلی کیپٹلز کے کھلاڑی وکٹ گنواتے رہے لیکن ان کی کوئی بڑی پارٹنرشپ نہیں ہو پائی۔

rajasthan royals 185 run target
راجستھان رائلز کو 185 رنز کا ہدف

دوسری طرف راجستھان رائلز کے گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی اور دہلی کیپٹلز کو 184 رن پر ہی روک دیا۔

راجستھان رائلز کے گیند باز جوفرا آرچر نے کافی اچھی گیند بازی کی اور 4 اورز میں تین وکٹ لی اور اس دوران صرف 24 رن ہی دیے۔

اس سے پہلے راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے دہلی کیپٹلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجستھان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

راجستھان نے انکت راجپوت اور ٹام کیرن کی جگہ اینڈریو ٹائی اور ورون آرون کو شامل کیا ہے۔ آئی پی ایل میں یہ اینڈریو کا پہلا میچ ہے۔ دہلی نے اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.