انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کے 50 ویں میچ میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ متحدہ عرب امارات کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
وہیں کنگز الیون پنجاب کے بلے باز کرس گیل کی شاندار نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
کنگز الیون پنجاب کی شروعات اچھی نہیں رہی کیونکہ اوپنر بلے باز مندیپ سنگھ پہلے اوور میں ہی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کرس گیل بلے بازی کرنے آئے اور 63 گیندوں میں 99 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
وہیں، کپتان کے ایل راہل نے اچھی بلے بازی کرتے ہوئے 41 گیندوں میں 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اس طرح سے کنگز الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ اب راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 186 رنز بنانے ہیں۔
بتا دیں کہ پنجاب نے اب تک 12 میچ کھیلے ہیں اور چھ جیت، چھ شکست کے ساتھ وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
دوسری طرف، راجستھان کو 12 میں سے پانچ میچوں میں جیت اور سات میں شکست ہوئی ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے پلے آف میں جانے کے امکانات باقی ہیں۔
پنجاب نے گذشتہ پانچ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مسلسل پانچ جیت کر ریس میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ اگر وہ اپنے باقی دو میچ جیت جاتی ہے تو وہ پلے آف میں جاسکتی ہے۔
ٹیم کنگز الیون پنجاب: کے ایل راہل (کپتان، وکٹ کیپر)، مندیپ سنگھ، کرس گیل، نکولس پورن، گلین میکسویل، دیپک ہوڈا، کرس جورڈن، مورگن اشون، روی بشنوئی، محمد سمیع، ارشدیپ سنگھ۔
ٹیم راجستھان رائلز: رابن اتھپا، بین اسٹوکس، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، سنجو سیمسن (ڈبلیو)، جوز بٹلر، ریان پیراگ، راہل تیوتیا، جوفرا آرچر، شریئس گوپال، ورون آرون، کارتک تیاگی۔