ممبئی کی ٹیم اپنے گزشتہ مقابلے میں چنئی سپر کنگس کو دس وکٹ سے روندنے کے بعد اس میچ میں اتر رہی ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے صرف ایک جیت کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف راجستھان کو ممبئی کی طاقت سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ راجستھان نے اپنا گزشتہ میچ سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے گنوایا تھا۔
راجستھان اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ راجستھان نے گیارہ میچوں میں سے چار میں جیت حاصل کی ہے اور سات میں اسے شکست ملی ہے۔ راجستھان کو یہاں سے ہر میچ جیتنے کی ضرورت ہے تاکہ 14پوائنٹ پر کچھ ٹیموں کے ساتھ ٹائی رہنے پر اس کے لئے کوئی موقع بن سکے۔