ETV Bharat / sports

کولکاتہ کے خلاف واپسی کے ارادے سے اترے گی ممبئی انڈینز

author img

By

Published : Sep 22, 2020, 10:43 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

آئی پی ایل 2020 میں اپنا پہلا میچ ہارنے والی دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز اپنا اگلا میچ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گی جس میں اس کا ارادہ جیت کی پٹری پر لوٹنا ہوگا۔

mumbai indians
mumbai indians

ممبئی انڈینز کو ابوظہبی میں اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگز سے پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی پی ایل میں کولکاتہ کا پہلا میچ ہے اور اس کا مقصد ٹورنامنٹ میں جیت کےساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنا ہوگا۔

چار مرتبہ کی چیمپیئن اور اسٹار بلے باز روہت شرما کی قیادت میں ممبئی کی ٹیم نے چنئی کے خلاف میچ میں بہت ساری غلطیاں کیں تھیں جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان روہت شرما پہلے میچ میں توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے تھے لیکن انہیں کولکاتہ کے خلاف بڑی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

ممبئی ٹیم کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان کا کپتان طویل وقت تک میدان میں رہے۔ روہت نے چنئی کے خلاف 12 رنز ہی بنا سکے تھے۔

ممبئی انڈینز ٹیم میں جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ کی شکل میں دو عالمی معیار کے گیند باز ہیں اور انہیں حریف ٹیم کو پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں روکنے کی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا کو بھی اپنی آل راؤنڈر کارکردگی پیش کرنی ہوگی۔ پانڈیا نے چنئی کے خلاف گیند بازی نہیں کی تھی۔ وہ خالص بلے باز کی حیثیت سے کھیل رہے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ کیرون پولارڈ کو اپنی دھماکہ خیز صلاحیت کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اور ڈیتھ اوورز میں اسے اختتام تک قائم رہنا ہوگا تاکہ ٹیم بہتر اسکور پر پہنچ سکے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز
کولکاتا نائٹ رائیڈرز

دوسری جانب دو بار آئی پی ایل کا خطاب اپنے نام کرنے والی کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے آخری بار سنہ 2014 میں آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔ اس وقت ٹیم کے کپتان گوتم گمبھیر تھے۔ ٹیم کے موجودہ کپتان دنیش کارتک ہیں اور ٹیم کو ٹائٹل فلور تک لے جانے کی ان کی بہت بڑی ذمہ داری ہوگی۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو وہی کارکردگی پیش کرنی ہوگی جو شاہ رخ کی ٹیم نے کیریبین پریمیر لیگ میں پیش کرکے ٹائیٹل اپنے نام کیا۔

کولکاتہ کی ٹیم میں سنیل نرائن، ایون مورگن، آندرے رسل، پیٹ کمنز، کلدیپ یادو اور نوجوان کھلاڑی شبھمن گل کی شکل میں متعدد اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو ٹیم کو ٹورنامنٹ میں جیت سے دلاسکتے ہیں۔

کارتک کی توقع ہوگی کہ سنیل نرائن بھی اننگ کا آغاز اسی طرح کے دھماکہ خیز بیٹنگ سے کریں جس طرح انہوں نے پچھلے کچھ سیزن میں کیا تھا۔

کولکاتہ نے اس سیزن میں پیٹ کمنز کو ساڑھے 15 کروڑ روپے کی خطیر قیمت میں خریدا ہے۔ 27 سالہ کمنز نے 82 ٹی 20 میچوں میں 97 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس فارمیٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی 16 رنز کے عوض چار وکٹ رہی ہے۔

ممبئی اور کولکتہ کے مابین میچ یقینی طور پر دلچسپ ہوگا۔ ممبئی کو اس میچ میں واپسی کے لیے پوری جان لگانی پڑے گی کیونکہ روہت شرما کولکاتہ کی ٹیم کی طاقت جانتے ہیں۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.