ETV Bharat / sports

حیدر آباد کو شکست دے کر ممبئی سرفہرست - منیش پانڈے

ممبئی انڈیئنز کے 209 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سن رائیزرس حیدر آباد 7 وکٹوں پر 180 رنز ہی بنا سکی، پانچ میچوں میں ممبئی کی یہ تیسری جیت ہے۔

mumbai indians
mumbai indians
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 7:40 PM IST

ممبئی انڈینز کے 209 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری سن رائیزرس حیدر آباد کی شروع ٹھیک تھی اور پہلے وکٹ کے لیے کپتان ڈیوڈ وارنر اور جانی بیرسٹو نے 34 رنز کی پارٹنرشپ کی لیکن وہ اس پارٹنرشپ کو بڑی شراکت میں تبدیل نہیں کرسکے اور بیرسٹو 25 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے نمبر پر منیش پانڈے بلے بازی کرنے آئے۔ انہوں نے وارنر کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 60 رنز کی پارٹنرشپ کی لیکن بدقسمتی ہے منیش پانڈے بڑا شاٹ کھیلنے کے چکر میں پولارڈ کو کیچ تھما بیٹھے، پانڈے نے 19 گیندوں میں 30 رنز بنائے۔

اس کے بعد کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹک سکا اور وقفہ وقفہ سے وکٹ گرتے رہے۔ گزشتہ میں شاندار بلے بازی کرنے والے کین ولیمسن اس میچ میں محض 3 رنز ہی بنا سکے، اس کے علاوہ پریم گرگ نے 8 رنز، ابھیشیک شرما نے 10 اور عبدالصمد نے 20 رنز بنائے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک جانب سے محاذ سنبھالے رکھا لیکن دوسرا کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔ وارنر نے اکیلے مزاحمت کرتے ہوئے 44 گیندوں میں 60 رنز بنائے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، جیمس پیٹنسن اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرونال پانڈیا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے تھے۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان روہت شرما پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے، انہیں سندیپ شرما نے وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا تھا۔

اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور سوریہ کمار یادو نے دوسرے وکٹ کے لیے 42 رنز ک پارٹنرشپ کی لیکن تیزی سے رن بنانے کے چکر میں سوریہ کمار یادو سدھارتھ کول کا شکار بنے، انہوں نے 18 گیندوں میں 27 رنز بنائے تھے۔

سوریہ کمار یادو کے آؤٹ ہونے کے بعد ایشان کشن کریز پر آئے اور تابڑ توڑ حملے شروع کئے لیکن یہ بھی جارحانہ انداز میں کھیلنے کے چکر میں پویلین لوٹ گئے، ایشان کشن نے 23 گیندوں میں 31 رنز بنائے تھے۔

دوسرئ جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، ڈی کاک 39 گیندوں میں 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے۔

اس دوران ہاردک پانڈیام کیرون پولارڈ اور کرونال پانڈیا نے بھی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کا اسکور 200 کے پار پہنچایا۔

ہاردک پانڈیا نے 19 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 28 رنز اور پولارڈ نے 13 گیندوں میں 3 چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے جبکہ کرونا پانڈیا نے محض 4 گیندوں میں 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔

سن رائیزرس کی جانب سے سندیپ شرما اور سدھارتھ کول نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ راش خان نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.