ETV Bharat / sports

آئی پی ایل  : ممبئی پانچویں مرتبہ بنی چیمپئن - mumbai beat delhi

ممبئی نے آئی پی ایل کے 13 ایڈیشن میں پانچویں مرتبہ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ آئی پی ایل میں اس کے مقابلہ کی کوئی اور ٹیم نہیں ہے۔ ممبئی کا یہ چھٹا فائنل تھا جس میں اس نے پانچ بار خطاب جیتا ہے۔ ممبئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو باآسانی شکست دی تھی اور فائنل میں بھی دہلی کو اسی انداز میں شکست دی، جس کے بعد۔ دہلی کا ایک مرتبہ پھر چمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔

روہت شرما
کپتان روہت شرما
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 1:39 AM IST

Updated : Nov 11, 2020, 2:46 AM IST

دبئی میں کھیلے گئے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل ) کے فائنل مقابلے میں ممبئی انڈینس نے اپنی بادشاہت برقرار رکھتے ہوئے تیزگیندباز ٹرینٹ بولٹ کے 30 رن پر تین وکٹوں کی بہترین گیندبازی اور کپتان روہت شرما کی 68 رن کی زبردست اننگز سے دہلی کیپٹلس کو منگل کے روز یکطرفہ انداز میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ آئی پی ایل کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

جیت کے بعد ممبئی انڈینس کے کھلاڑی کا گروپ پوز

دہلی نے کپتان شریس ایئر (ناٹ آوٹ 65) اور وکٹ کیپر رشبھ پنت (56) کی شاندار نصف سنچریوں سے آئی پی ایل ۔13 کے خطابی مقابلے میں 20 اوور میں سات وکٹ پر 156 رن کا قابل دفاع اسکور بنایا لیکن یہ اسکور ایسا نہیں تھا جو ممبئی کے لئے چیلنجنگ ثابت ہوتا۔ ممبئی نے 18.4 اوور میں پانچ وکٹ پر 157 رن بناکر خطاب اپنے نام کرلیا۔ پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی دہلی کا نیا آئی پی ایل چیمپئن بننے کا خواب ٹوٹ گیا۔

ممبئی انڈینس ارو دہلی کیپلٹس کے کپتان
ممبئی انڈینس ارو دہلی کیپلٹس کے کپتان

ممبئی نے آئی پی ایل کے 13 ایڈیشن میں پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ آئی پی ایل میں اس کے مقابلہ کی کوئی اور ٹیم نہیں ہے۔ ممبئی کا یہ چھٹا فائنل تھا جس میں اس نے پانچ بار خطاب جیتا ہے۔ ممبئی نے 2020 سے پہلے 2013 ، 2015 ، 2017 اور 2019 میں خطاب اپنے نام کیا تھا۔ ممبئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو باآسانی شکست دی تھی اور فائنل میں بھی دہلی کو اسی انداز میں شکست دی۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے روہت اور کوئنٹن ڈی کاک نے ممبئی کو 45 رن کی مضبوط شروعات دی۔ مارکس اسٹونس نے پانچویں اوور میں اپنی پہلی ہی گیند پر ڈی کاک کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ ڈی کاک نے 12 گیندوں پر 20 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔

ممبئی انڈینس کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے
ممبئی انڈینس کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے

روہت نے بھی سوریا کمار یادو کے ساتھ بھی دوسرے وکٹ کے لئے 45 رن جوڑے ۔ سوریا 20 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے لیکن اس کے بعد روہت نے نوجوان ایشان کشن کے ساتھ ٹیم کو جیت کی منزل تک لے جانے کا کام شروع کیا۔ ٹھوس بنیاد نے ممبئی کا کام پہلے ہی آسان بنادیا تھا ۔ دہلی کا اسکور بھی ایسا نہیں تھا کہ اس کے گیندباز ممبئی کے بلے بازوں پر دباؤ بنا پاتے۔

ممبئی کے کپتان روہت ایک بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں متبادل کھلاڑی للت یادو کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ اینرچ نورتزے نے روہت کا وکٹ لے کر یکطرفہ ہوتے جارہے اس میچ میں جان ڈال دی۔ للت نے اپنے آگے کی طرف ڈائیو لگاتے ہوئے شاندار انداز میں کیچ آوٹ کیا۔روہت نے 51 گیندوں پر میچ فاتح 68 رن میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ جارح بلے باز کیرون پولارڈ نے آتے ہی نورتزے کی گیندوں پر مسلسل دو چوکے لگائے لیکن کیگیسو ربادا نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر پولارڈ کو بولڈ کردیا۔ پولارڈ نے نو رن بنائے۔ دوسرے اینڈ پر جمے کشن نے ربادا کی تیسری گیند پر چوکا لگاکر ممبئی کو جیت کے قریب پہنچادیا۔ حالانکہ ہاردک پانڈیا 19 ویں اوور میں آوٹ ہوگئے جب جیت کے لئے ایک رن کی ضرورت تھی۔ ہاردک نے تین رن بنائے۔ کنال پانڈیا نے میچ فاتح سنگل لیا۔ کشن نے 19 گیندوں پر ناٹ آوٹ 33 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

بہترین گیند بازی
بہترین گیند بازی

ممبئی اس طرح چنئی کے بعد خطاب کا کامیابی سے دفاع کرنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ دہلی کی طرف سے نورتزے نے 25 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ ربادا اور اسٹونس نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

اس سے قبل ایر نے 50 گیندوں پر ناٹ آوٹ 65 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ پنت نے 38 گیندوں پر 56 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 96 رنز کی اہم شراکت قائم کرتے ہوئے دہلی کو تین وکٹ پر 22 رنز کی نازک حالت سے باہر نکال کر قابل دفاع اسکور تک پہنچایا لیکن یہ اسکور ممبئی کو نہیں روک سکا۔

ممبئی کی طرف سے بولٹ نے 30 رن پر تین وکٹ ، کالٹر نائل نے 29 رن پر دو وکٹ اور جینت نے 25 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ بمراہ کو چار اوور میں 28 رن پر کوئی وکٹ نہیں ملا اور وہ پرپل کیپ کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے۔

Last Updated : Nov 11, 2020, 2:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.