ETV Bharat / sports

محمد سمیع نے کیا اپنے نام ایک خاص ریکارڈ - سمیع نے ڈویلیئرز کو ہڈا کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ وراٹ کا کیچ کے ایل راہل نے وکٹ کے پیچھے لیا

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے شارجہ گراؤنڈ میں آئی پی ایل 2020 کے 31 ویں میچ میں ایک اوور میں وراٹ کوہلی اور اے بی ڈویلیئرز کو آؤٹ کرکے ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ درحقیقت، وہ ایک اوور میں ان دونوں کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے آئی پی ایل کی تاریخ میں 8 ویں گیند باز بن گئے ہیں۔

mohammed shami made a special record to his name in ipl 2020
کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:55 PM IST

کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے بنگلور کی اننگز کے 18 ویں اوور میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے پہلے ڈی ویلیئرز کو کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد پانچویں گیند پر سمیع نے کوہلی کو بھی وکٹ کے پیچھے کیچ کراکر پویلین کی راہ دکھائی۔

mohammed shami made a special record to his name in ipl 2020
کنگز الیون پنجاب کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع

اہم بات یہ ہے کہ اس میچ میں پنجاب نے بنگلور کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس سیزن میں یہ پنجاب کی دوسری جیت ہے۔ یہ بنگلور کی تیسری شکست ہے۔ بنگلور نے اپنے 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب نے آخری گیند پر ہدف کا تعاقب کیا۔ نکولس پورن نے آخری گیند پر چھکا مارا جس سے اس ٹیم کو اس سیزن میں اپنی دوسری کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں: جان سینا کی ایرانی لڑکی سے شادی

محمد سمیع نے کیا اپنے نام ایک خاص ریکارڈ

جب آخری میچ میں 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 73 رنز بنانے والے اے بی ڈویلیئرز اور وراٹ کریز پر موجود تھے تو شائقین کی توقعات بڑھ گئی تھیں۔ لیکن محمد سمیع نے ساری امیدیں خاک میں ملا دیں اور وراٹ کوہلی اور ڈی ویلیئرز کو اسی اوور میں پویلین جانا پڑا۔

آر سی بی اننگز کے 18 ویں اور اپنے تیسرے اوور میں سمیع نے ڈویلیئرز کو ہڈا کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ وراٹ کا کیچ کے ایل راہل نے وکٹ کے پیچھے لیا۔

اس کے ساتھ ہی محمد سمیع ایک ہی اوور میں وراٹ اور ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کرتے ہوئے آئی پی ایل کے آٹھویں بولر بن گئے۔ اس سے قبل، جیک کیلس سنہ 2012، دھول کلکرنی سنہ 2013، آشیش نہرا سنہ 2015، کرونل پانڈیا سنہ 2016، تھسارا پریرا سنہ 2016، نتیش رانا سنہ 2018، شریش گوپال سنہ 2019 اور اب محمد سمیع نے سنہ 2020 میں یہ کام انجام دیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.