اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل ۔13 کے دلچسپ مقابلے میں لوکیش راہل اور مینک اگروال نے پہلے وکٹ کے لئے تیسری سب سے بڑی شراکت داری انجام دی ہے۔
سن رائزرس حیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر اور جانی بیئرسٹو کے پاس آئی پی ایل میں پہلے وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ ہے، جو انہوں نے 31 مارچ 2019 کو رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بنایا تھا۔ ان دونوں نے بنگلور کے خلاف 185 رنز کی شراکت کی تھی۔
دوسرے نمبر پر کرس لین اور گوتم گمبھیر کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے 184 رنز کی شراکت داری ہے۔
تاہم، مینک اور راہل نے ایڈم گلکرسٹ اور پال والٹھی کے مابین 2011 میں پنجاب کے لئے پہلی وکٹ کے لئے 132 رنز کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ اب یہ رکارڈ پنجاب کے نام ہو چکا ہے۔
وہیں آئی پی ایل میں یہ مینک مینک اگروال کی پہلی سنچری ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کی طرف سے کسی بھی وکٹ کے لئے دوسری بڑی شراکت ہے۔ ایڈم گلکرسٹ اور شان مارش نے 2011 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف پنجاب کے لئے دوسری وکٹ کے لئے 206 رنز کی شراکت داری کی تھی۔
مینک نے 50 گیندوں پر 10 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ راہل 54 گیندوں پر 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راہل نے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: راجستھان نے پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست دی
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے، راجستھان نے یہ ہدف 19.3 اوور میں حاصل کر پنجاب کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔