ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: راجستھان کا مقابلہ کولکتہ سے آج

انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں آج لگاتار دو میچ جیتنے والی راجستھان رائلز کا مقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہوگا۔

آئی پی ایل 2020: راجستھان کا مقابلہ کولکتہ سے آج
آئی پی ایل 2020: راجستھان کا مقابلہ کولکتہ سے آج
author img

By

Published : Sep 30, 2020, 1:39 PM IST

آئی پی ایل سیزن 13 کے 12 ویں مقابلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کا مقابلہ دو بار کی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائڈرز سے ہوگا۔ راجستھان نے اپنے آخری میچ میں تاریخ قائم کی۔ راجستھان نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف 224 رنز کا تعاقب کیا تھا اور اس نے 226 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کی تھی۔

اس میچ میں سنجو سیمسن اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے نصف سنچری اننگ کھیلی۔ سیمسن نے 42 گیندوں پر 85 رنز بنائے تھے اور کپتان اسمتھ نے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے تھے۔ راہل تیوتیا نے 18 ویں اوور میں پانچ چھکے لگا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ اس میچ میں ایک بار پھر سب کی نگاہ سیمسن اور تیوتیا پر ہوگی۔

آئی پی ایل 2020: راجستھان کا مقابلہ کولکتہ سے آج
آئی پی ایل 2020: راجستھان کا مقابلہ کولکتہ سے آج

سیمسن نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں نصف سنچری بنائے ہیں۔ پنجاب کے خلاف کھیلی گئی اننگز کے بعد ان کی بے حد تعریف کی جارہی ہے۔ سیمسن اور سمتھ فارم میں ہیں۔ جوس بٹلر نے پہلے میچ میں صرف چار رنز بنائے۔ اس میچ پر بٹلر اور رابن اتھپا کی بھی نگاہ رنز بنانے پر ہوں گی۔ بیٹنگ میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

راہل تیوتیا کو راجستھان کی ٹیم انتظامیہ نے انہیں پنجاب کے خلاف اتھپا سے پہلے بھیجا تھا۔ اتھپا کو کولکتہ کے خلاف پہلے بھیجا جاسکتا ہے۔ یقینی طور پر ٹیم بولنگ میں تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ یہاں انکیت راجپوت کو باہر بھیجا جاسکتا ہے جو آخری میچ میں بہت مہنگا ثابت ہوئے۔ باقی جوفرا آرچر کا کھیلنا طے ہے۔ پچھلے دونوں میچوں میں آرچر نے بلے سے بھی ٹیم میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ سی ایس کے کے خلاف آخری اوور میں چار چھکے اور پھر پنجاب کے خلاف دو چھکے لگائے۔

وہیں کولکاتہ نائٹ رائڈرز اپنے پہلے میچ میں ہار گیا تھا۔ دوسرے میچ میں انہوں نے ایک عمدہ پرفارمنس میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دی۔

آخری میچ میں کولکتہ کے لیے ایک اچھی بات یہ رہی کہ پیٹ کمنس نے واپسی کی۔ پہلے میچ میں رنز لٹانے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، لیکن دوسرے میچ میں کمنس نے بہترین گیند بازی کی۔ شیوم ماوی نے بھی اپنے دونوں میچوں میں بہت متاثر کیا ہے۔ کملیش ناگرکوٹی اور آندرے رسل بھی ٹیم کے لئے کارآمد رہے ہیں۔کے کے آر کے پاس اسپن میں کلدیپ یادو اور سنیل نارائن کے علاوہ ورون چکرورتی بھی موجود ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں۔

کولکتہ نائٹ رائڈرز: دنیش کارتک(کپتان)، آندرے رسل، سنیل نارائن، کلدیپ یادو، شبھمن گل، لاکی فرگیوسن، نتیش رانا، رنکو سنگھ، پرسدھ کرشنا، سندیپ واریئر، علی خان، کملیش ناگرکوٹی، شیوم ماوی، سدیش لاڈ، پیٹ کمنز، ایون مورگن، ٹام بینٹن، راہل ترپاٹھی، ورون چکرورتی، ایم سدھارتھ، نکھل نائک، کرس گرین۔

راجستھان رائلز: اسٹیو اسمتھ (کپتان)، انکیت راجپوت، بین اسٹوکس، جوفرا آرچر، جوس بٹلر، مہیپال لومرور، منن وہرہ، مئینک مارکنڈے، راہل تیوتیا، ریان پراگ، سنجو سیمسن، ششانک سنگھ، شریئس گوپال، ورون آرون، رابن اتھپا، جے دیو انادکٹ، یشسوی جیسوال، انوج راوت، آکاش سنگھ، کارتک تیاگی، ڈیوڈ ملر، اوشانے تھامس، انیرودھ جوشی، اینڈریو ٹائی، ٹام کرن۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.