ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: کے کے آر نے راجستھان رائلز کو شکست دی - کے کے آر

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اپنی ٹیم کے مالک اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی موجودگی میں بدھ کے روز راجستھان رائلز کو 37 رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 13 میں راجستھان رائلز کے جیت کے رتھ کو روک دیا۔

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 12:50 AM IST

کولکاتا نے اوپنر شبھمن گل کے 47 اور دوسرے بلے بازوں کی مفید شراکت کے ساتھ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 174 رنز کا مشکل اسکور بنایا اور راجستھان کی مضبوط بیٹنگ کو 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 137 رنز تک محدود کر دیا۔

راجستھان کی طرف سے ٹام کیرن نے ناقابل شکست 54 رن بنائے۔ کولکاتا نے اس طرح تین میچوں میں دوسری جیت حاصل کی جبکہ راجستھان کو دو جیت کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

راجستھان نے اپنے پہلے دو میچوں میں 200 سے زیادہ اسکور کر کے کامیابی حاصل کی تھی لیکن ان کے بلے باز خاص طور پر اس میچ میں کولکاتا کے بولرز کی کارکردگی سے سہمے ہوئے دکھائی دئے۔

راجستھان کی آدھی اننگز 42 رنز پر سمٹ گئی جس کے بعد ان میں واپسی کرنے کی طاقت نہیں تھی۔

اس سے قبل اوپنر شبھمن گل کے 47 رنز اور دوسرے بلے بازوں کی مفید شراکت کی بدولت کولکاتا نائٹ رائڈرس نے راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 174 رنز کا مشکل اسکور بنایا تھا۔ اس میچ میں راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ان کے بولرز نے کفایتی بالنگ کا مظاہرہ کیا۔

فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے تیز رفتاری سے بولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 18 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

آرچر نے نوجوان بلے باز گل کو اپنی ہی گیند پر کیچ کیا۔ گل نے 34 گیندوں پر اپنے 47 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

گل نے سنیل نارائن کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 36 رنز کا اضافہ کیا۔ نارائن کو بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر جے دیوانادکت نے آؤٹ کیا۔ نارائن نے 14 گیندوں پر 15 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

نتیش کو لیگ اسپنر راہل تیوتیا نے آؤٹ کیا۔ رانا دو گیندوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آندرے رسل نے 14 گیندوں پر 24 رنز میں تین چھکے لگائے لیکن ان کی خطرناک اننگز انکت راجپوت نے ختم کر دی۔ کپتان دنیش کارتک صرف ایک رن بنا کر جوفرا کی اٹھتی ہوئی گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پیٹ کمنس نے 10 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور ٹام کیرن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ایون مورگن نے 23 گیندوں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 34 رنز بنائے اور کولکاتا کو ایک مشکل اسکور تک پہنچایا۔

راجستھان کی طرف سے جوفرا کی دو وکٹوں کے علاوہ راجپوت ، انادکت، کیرن اور تیوتیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کے کے آر کے خلاف میچ میں سنجو سیمسن نے کولکاتا کے بلے باز پیٹ کمنس کا شاندار کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ کمنس کو ٹام کیرن نے آؤٹ کیا۔ کیرن نے کمنس کو ایک شارٹ بال پھینکی جس پر کمنس نے ایک پل شاٹ مارا جو ہوا میں گیا جہاں سیمسن نے اسے ہوا میں پکڑنے کی کوشش کی۔ سیمسن کیچ لینے کی کوشش میں بری طرح سے گر گئے لیکن انہوں نے گیند کو کیچ کر لیا۔

کولکاتا نے آخری 5 اوورز میں 54 رنز بنائے۔ ایون مورگن نے اننگز کی قیادت کی اور 23 گیندوں میں ناقابل شکست 34 رن بنائے۔ اپنی اننگز میں مورگن نے 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ کملیش ناگرکوٹی بھی 8 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

کے کے آر کے اوپنر بلے باز شبھمن گل نصف سنچری سے محروم رہے۔ گل نے 34 گیندوں پر 5 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ جوفرا آرچر نے گل کو اپنی ہی گیند پر کیچ کیا اور انہیں پویلین کا راستہ دکھایا۔

کولکاتا کی اننگز کے دوران راجستھان کے رابن اتھپا کو گیند پر تھوک کا استعمال کرتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے لیکن سیزن کے 12 ویں میچ میں راجستھان رائلز کے رابن اتھپا کولکاتا کے خلاف گیند پر تھوک لگاتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔ دراصل کولکاتا کی اننگز کے پانچویں اوور میں رابن اتھپا نے نارائن کا آسان کیچ چھوڑ دیا تھا ۔ کیچ چھوڑنے کے بعد اتھپا کو گیند پر تھوک لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم امپائرز نے میچ کے دوران اس پر توجہ نہیں دی اور اسی وجہ سے گیند کو سینیٹائز بھی نہیں کیا گیا۔ تاہم اب اتھپا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

کولکاتا نائٹ رائڈرز کے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان رائلز نے اپنی اننگز کا نہایت مایوس کن آغاز کیا۔ رائلز کے اوپنر جوز بٹلر نے پہلے اوور میں کے کے آر کے سنیل نارائن پر حملہ کرتے ہوئے پہلا چھکا لگایا۔ راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 3 رنز بنائے اور وہ پیٹ کمنس کی گیند پر وکٹ کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پچھلے دو میچوں میں لگاتار دو نصف سنچریاں بنانے والے راجستھان کے بلے باز سنجو سیمسن اس میچ میں کچھ خاص نہیں دکھا سکے اور شیوم ماوی کا 8 رنز بنا کر شکار بن گئے۔

راجستھان رائلز کی اننگز کے دوران کے کے آر بولرز نے پاور پلے میں شاندار بولنگ کی جس سے رائلز کو پہلے 6 اوورز میں دو وکٹ پر 39 رنز بنانے کا موقع ملا۔ راجستھان رائلز کی ٹیم کو اوپنر جوز بٹلر کی شکل میں اپنا تیسرا دھچکا لگا ۔ بٹلر 21 رنز بنا کر کے کے آر کے شیوم ماوی کا دوسرا شکار بن گئے۔

کے کے آر کے فاسٹ بولر کملیش ناگرکوٹی نے اننگز کے 8 ویں اوور میں راجستھان رائلز کے دو بلے باز رابن اتھپا اور ریان پراگ کو آؤٹ کیا۔

پچھلے میچ کے ہیرو کپتان اسٹیو اسمتھ اور سنجو سیمسن اس میچ میں کچھ خاص نہیں کر سکے۔ پیٹ کمنس نے اسمتھ (3) کو آؤٹ کیا۔ اسی دوران سیمسن (8) کو شیوم ماوی نے آؤٹ کیا۔ جوز بٹلر 21 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ انہیں شیوم ماوی نے آؤٹ کیا۔ ٹیم کی جانب سے سلامی بلے باز جوز بٹلر 21، راہل تیوتیا 14 اور ٹام کیرن (ناٹ آؤٹ 54) ہی دو ہندسے کے اسکور کو پہنچ سکے۔

کے کے آر کی جانب سے شیوم ماوی 20، کملیش ناگر کوٹی 13 اور ورون چکرورتی 25 رنز دے کر دو دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ کلدیپ یادو ، پیٹ کمنس اور سنیل نارائن کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.