ETV Bharat / sports

کنگس الیون پنجاب کی سنسنی خیز جیت

فاسٹ بولر کریس جارڈن (17 رن پر تین وکٹ) اور نوجوان کھلاڑی ارشدیپ سنگھ (23 رن پر تین وکٹ) کی مضبوط گیند بازی کی بدولت کنگس الیون پنجاب نے حیرت انگيز واپسی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل ۔13 میں جیت کا چوکا لگایا اور پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا۔

kings-eleven-punjab-stunning-win-over-hyderabad
کنگس الیون پنجاب کی سنسنی خیز جیت
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 12:42 AM IST

پنجاب نے بولرز کی عمدہ کارکردگی کے دم پر 7 وکٹوں پر 126 رن کے اپنے معمولی اسکور کا دفاع کرتے ہوئے حیدرآباد کو 19.5 اووروں میں 114 رن پر آل آوٹ کرکے شکست دے دی۔ حیدرآباد نے 56 رنوں کے مضبوط آغاز کے بعد 68 رنوں کا اضافہ کرنے میں اپنی 10 وکٹیں گنوا دیں۔ حیدرآباد کی آخری سات وکٹیں محض 14 رنوں کا اضافہ کرکے گر گئیں۔

پنجاب کی ٹیم نے اپنے آخری تین میچ جیت کر اس مقابلے میں اتری تھی اور ایک چھوٹا اسکور بنانے کے باوجود انہوں نے اسکور کا دفاع کیا اور جیت کا چوکا لگایا۔ 11 میچوں میں یہ پنجاب کی پانچویں جیت ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئي ہے، جبکہ حیدرآباد کو 11 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ تاہم پلے آف کے لئے دونوں ٹیموں کو اپنے باقی تین میچ جیتنے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.