ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 196 رنز کا ہدف - روہت شرما

انڈین پریمیئر لیگ کے پانچویں مقابلے میں ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

KKR vs MI
KKR vs MI
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 9:55 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

ممبئی انڈینز کی جانب سے روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کی شروعات کی۔ ڈی کاک محض ایک رن بنا کر شیوم ماوی کی گیند پر آؤٹ ہو کر جلد ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد روہت شرما اور سوریہ کمار یادو نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

ان دونوں بلے بازوں کے مابین 57 گیندوں میں 90 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ سوریہ کمار یادو نے 28 گیندوں میں 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد سوربھ تیواری(21 رنز) اور ہاردک پانڈیا(18 رنز) جلدی جلدی آؤٹ ہوگئے، حالانکہ دوسری جانب سے روہے شرما نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 54 گیندوں میں 3 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنا کر شیوم ماوی کی گیند پر پیٹ کمنز کو کیچ دے بیٹھے۔

کولکاتا کی جانب سے شیوم ماوی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سنیل نرائن اور آندرے رسل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.