ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: آج بنگلور کا مقابلہ حیدرآباد سے - آئی پی ایل میں 973 رنز

آئی پی ایل 2020 کے تیسرے میچ میں آج وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور اور ڈیوڈ وارنر کی کپتانی والی ٹیم سن رائزرس حیدرآباد آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی پی ایل 2020: آج بنگلور کا مقابلہ حیدرآباد سے

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 12:44 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2020 کا تیسرا میچ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین کھیلا جائے گا۔

وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم آر سی بی کی بات کریں تو ٹیم میں وراٹ کوہلی کے علاوہ اے بی ڈویلیئرز بھی موجود ہیں۔ کوہلی اور اے بی کی جوڑی نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کی شراکت کی ہے۔ اتنا ہی نہیں کوہلی اس لیگ میں سب سے زیادہ (5412 رنز) بنانے والے بلے باز بھی ہیں۔

آر سی بی ٹیم
آر سی بی ٹیم

انہوں نے 2016 کے آئی پی ایل میں 973 رنز بنائے تھے۔ ان کے علاوہ ٹیم میں ارون فنچ اور معین علی بھی ہیں جو بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرسکتے ہیں۔ لیکن اس ٹیم میں مڈل آرڈر میں کوئی بڑا نام نظر نہیں آرہا ہے۔

ڈیوڈ وارنر
ڈیوڈ وارنر

وہیں حیدرآباد کے بلے بازوں کی بات کریں تو ڈیوڈ وارنر اور جانی بیئرسٹو نے ٹیم میں اوپنرز کی جگہ لے لی ہے۔ کین ولیمسن تیسرے نمبر پر آسکتے ہیں۔ اگر یہ تینوں غیر ملکی کھلاڑی کھیلتے ہیں تو پھر راشد خان اور محمد نبی میں سے صرف ایک ہی کھیلتا نظر آسکتا ہے۔

آئی پی ایل 2020: آج بنگلور کا مقابلہ حیدرآباد سے

حیدرآباد ٹیم کے لیے فینیشر کی کمی ہے۔ ٹیم میں کوئی ایسا نام نہیں ہے جو میچ ختم کر سکے۔ وجے شنکر، وراٹ سنگھ اور پریم گرگ ٹیم میں شامل ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی بڑے نام نہیں ہے۔ منیش پانڈے مڈل آرڈر میں اننگز سنبھال سکتے ہیں۔

وہیں آر سی بی ٹیم میں تیز گیند بازوں کی بات کریں تو کرس مورس، نودیپ سینی، امیش یادو، محمد سراج اور ڈیل اسٹین موجود ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے پاس اسٹار اسپنرز ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کی ایس آر ایچ ٹیم میں افغان اسپنرز راشد خان اور محمد نبی ہے۔ کوہلی کی ٹیم میں اچھے اسپنرز کی فہرست بھی لمبی ہے۔ یوزویندر چہل کے علاوہ پون نیگی، واشنگٹن سندر اور ایڈم جمپا ہیں۔

راشد خان
راشد خان

دونوں ٹیموں کے مابین 15 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں سے بنگلور نے چھ اور حیدرآباد نے آٹھ میچ جیتے ہیں۔ وہیں ایک میچ کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ سنہ 2019 کے آئی پی ایل میں ایک میچ بنگلور نے جیتا اور ایک میچ حیدرآباد نے جیتا۔

آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

سن رائزرس حیدرآباد: ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، منیش پانڈے، وراٹ سنگھ، پریئم گرگ، عبد الصمد، ابھیشیک شرما، مچل مارش، فیبین ایلن، وجے شنکر، محمد نبی، راشد خان، سنجے یادو، بھونیشور کمار، خلیل احمد، سندپ شرما، بلی اسٹینلیک، ٹی نٹراجن، شہباز ندیم ، جانی بیئرسٹو، ردھیمن سہا، سریوتس گوسوامی۔

رائل چیلنجرس بنگلور: وراٹ کوہلی، معین علی، یوزویندر چہل، پون دیشپانڈے، اے بی ڈویلیئرز، شیوم دوبے، آرون فنچ، گورکیرت سنگھ مان، محمد سراج، کرس مورس، پون نیگی، دیودت پڈیکل، پارتھیو پٹیل، جوش فلپ، شہباز احمد، نویدیپ سینی، ڈیل اسٹین، اسورو اڈانا، واشنگٹن سندر، امیش یادو اور ایڈم جمپا۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.