ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020 : سن رائیزرس حیدر آباد نے ٹاس جیتا - شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم

آئی پی ایل 2020 کے آخری لیگ میچ میں سن رائیزرس حیدر آباد نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

sunrisers hyderabad vs mumbai indians
sunrisers hyderabad vs mumbai indians
author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:07 PM IST

Updated : Nov 3, 2020, 7:28 PM IST

آئی پی ایل کا 56 واں میچ سن رائیزرس حیدر آباد اور ممبئی انڈینز کے مابین شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

ممبئی انڈینز اسکواڈ:

روہت شرما(کپتان)، یشان کشن، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، سوربھ تیواری، کرونال پانڈیا، کیرون پولارڈ، ناتھن کولٹر نائل، جیمس پیٹنسن، راہل چہر اور دھول کلکرنی۔

سن رائیزرس حیدر آباد اسکواڈ:

ڈیوڈ وارنر(کپتان)، منیش پانڈے، ردھیمان ساہا(وکٹ کیپر)، کین ولیمسن، پریام گرگ، جیسن ہولڈر، عبدالصمد، راشد خان، شہباز ندیم، سندیپ شرما اور ٹی نٹراجن

آج کے میچ میں ممبئی انڈینز ٹیم میں 3 تبدیلیاں ہیں جبکہ حیدرآباد میں ایک تبدلی ہوئی ہے۔ گزشتہ کئی میچوں سے باہر رہنے والے روہت شرما کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں اسکے علاوی ٹیم نے اپنے سرکردہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ کو آرام دیا ہے اور ان کی جگہ جیمس پیٹنسن اور دھول کلکرنی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سب رائیزرس حیدر آباد ٹیم میں ابھیشیک شرما کی جگہ پریام گرگ کو موقع دیا گیا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ 2020 کا آخری لیگ میچ نہ صرف سن رائیزرس حیدرآباد بلکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے بھی اہم ہوگا کیوں کہ آج کا میچ ممبئی کے لیے کچھ خاص اہم نہیں لیکن حیدرآباد کے لیے کرو یا مرو کا مقابلہ ہے۔

آئی پی ایل 13 کا آخری لیگ میچ آج ممبئی انڈینز اور سن رائزرس حیدرآباد کے مابین کھیلا جائے گا۔ یہ میچ جتنا حیدر آباد کے لیے اہم ہے اتنا ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے لیے بھی، کیوں کہ حیدر آباد کی شکست کولکاتا کو پلے آف میں پہنچا سکتی ہے لیکن اگر سن رائیزرس حیدر آباد فتح حاصل کر لیتی ہے تو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کا آئی پی ایل 2020 سفر ختم ہوجائے گا۔

ممبئی انڈینز ٹیم پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔ وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ہے۔ ممبئی انڈینز چاہے گی کہ وہ اپنی جیت کی مہم جاری رکھے۔

دوسری جانب سن رائیزرس حیدرآباد کے لیے آج کا میچ آر یا پار کی جنگ ہے اور ان کے لیے صرف اسی صورت میں پلے آف میں جانا ممکن ہوگا جب وہ جیت حاصل کرتی ہے لیکن آخر میں نیٹ رن ریٹ فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ حیدرآباد کو اس میچ میں جیت کے ساتھ ساتھ اپنے رن ریٹ پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

تین ٹیموں (چنئی سُپر کنگز، کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز) کا سفر آئی پی ایل میں ختم ہوگیا ہے۔ پنجاب چھٹے، چنئی ساتویں اور راجستھان آٹھویں نمبر پر ہے۔ تینوں ٹیموں نے 12–12 پوائنٹس حاصل کئے لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر ان کی جگہیں طے کی گئیں۔

گزشتہ روز دہلی کیپیٹلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے اور پلے آف میں ممبئی انڈینز سے نبردآزما ہوگی۔

اگر آج حیدرآباد ٹیم جیت جاتی ہے تو کولکاتا نائٹ رائیڈرس، رائل چیلینجرز بنگلور اور سن رائیزرس حیدرآباد کے 14-14 پوائنٹس ہوجائیں گے جس میں سے دو ٹیمیں نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پلے آف میں پہنچ جائیں گی۔

حیدرآباد نے اپنے گزشتہ میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف کی امیدوں کو برقرار رکھا۔ اس جیت نے حیدرآباد کے حوصلے کو فروغ دیا ہے کیونکہ اس کا رن ریٹ بڑھ گیا ہے جبکہ پلے آف میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کا رن ریٹ منفی ہے۔

سن رائیزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی ٹیم ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں ضرور کامیابی حاصل کرے گی لیکن حیدرآباد کو ایسی ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جس کی بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں زبردست طاقت ہے۔

Last Updated : Nov 3, 2020, 7:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.