ETV Bharat / sports

حیدر آباد کے خلاف پنجاب کے بلے باز ناکام - کے ایل راہل

کنگز الیون پنجاب کے بلے بازوں نے کرو یا مرو مقابلے میں مایوس کن کاکردگی کا مظاہر کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز ہی بنا سکی۔

SRH
SRH
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 9:22 PM IST

سن رائیزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کنگز الیون پنجاب کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور کپتان کے اس فیصلے کو حیدر آباد کے گیند بازوں نے درست قرار دیتے ہوئے پنجاب کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔

کنگز الیون پنجاب نے اس میچ میں مینک اگروال کی جگہ مندیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن مندیپ اس موقع کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ کپتان کے ایل راہل نے مندیپ کے ساتھ اننگ کی شروعات کی لیکن 37 رنز کے مجموعی اسکور پر پنجاب نے مندیپ کا وکٹ کھو دیا۔

اس کے بعد ٹیم کی امیدیں کے ایل راہل اور جارحانہ بلے باز کرس گیل پر تھیں لیکن یہ دونوں بلے باز بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے۔ راہل نے 27 گیندوں میں 27 رنز جبکہ کرس گیل نے 20 گیندوں میں 20 رنز کی سست اننگ کھیلی۔

اس کے بعد گلین میکسویل، دیپک ہُڈا اور کرس جارڈن کا وکٹ جلدی جلدی گنوادیا، تا ہم اس دوران نکولس پورن نے ایک جانب سے اکیلے مزاحمت جاری رکھی اور 32 رنز بنائے۔

سن رائیزرس حیدر آباد کی جانب سے سندیپ شرما، جیسن ہولڈر اور راشد خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.