ETV Bharat / sports

دھونی کے سامنے راجستھان کو کھل سکتی ہے اسمتھ کی کمی

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 8:04 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

آئی پی ایل میں فاتحانہ آغاز کرنے والے مہندر سنگھ دھونی کی زیر قیادت چنئی سپر کنگز کے سامنے پہلے میچ میں راجستھان رائلز کو منگل کے روز اپنے باقاعدہ کپتان اسٹیون اسمتھ کی خدمات کی کمی محسوس ہوسکتی ہے جو کنکشن کے سبب میچ سے باہر رہ سکتے ہیں۔

دھونی کے سامنے راجستھان کو کھل سکتی ہے اسمتھ کی کمی
دھونی کے سامنے راجستھان کو کھل سکتی ہے اسمتھ کی کمی

آئی پی ایل میں متحدہ عرب امارات آنے سے قبل انگلینڈ میں ون ڈے سیریز سے قبل مانچسٹر میں نیٹ پریکٹس کے دوران اسمتھ کے سر میں چوٹ آئی تھی اور ون ڈے سیریز سے محروم ہوگئے تھے۔ کنکشن کی وجہ سے اسمتھ کی آئی پی ایل میں راجستھان کے افتتاحی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے کے بعد اسمتھ کی حالت سے متعلق اب بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب دھونی کی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ہے اور تین بار کی چمپیئن چنئی کی جیت سے پہلے ہی حوصلے بلند کر چکی ہے۔ تاہم فتح کے باوجود کپتان دھونی نے کہا ہے کہ کچھ شعبے ایسے ہیں جن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

راجستھان کے لئے پہلے میچ سے قبل کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ ٹیم کے انگلینڈ کے کھلاڑی جوز بٹلر نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں لازمی قرنطین میں ہونے کی وجہ سے چنئی کے خلاف ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ راجستھان بھی اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں کر سکے گا جو اپنے والد کے دماغی کینسر کی تشخیص کے سبب کرائسٹ چرچ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اگرچہ انہوں نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد تنہائی کے 14 دن مکمل کر لئے ہیں اور اپنی تربیت بھی شروع کردی ہے، تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے قابل کب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: 'اُمید ہے عبد الصمد ٹیم کا حصہ ہوں گے'

راجستھان کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اس میچ میں دستیاب ہوں گے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی پی ایل سے معاہدہ کرنے والے کھلاڑی ون ڈے سیریز کے اختتام کے دوسرے دن 16 ستمبر کو متحدہ عرب امارات پہنچے۔ اپنے کچھ اسٹار غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں راجستھان کے لئے متوازن الیون کی تلاش کرنا ایک دشوار عمل ہوگا۔

اگر اسمتھ اس میچ میں نہیں کھیلتے ہیں تو راجستھان کو اس میچ کے لئے نیا کپتان ڈھونڈنا ہوگا اور تجربہ کار رابن اتھپا اس کی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں۔ اجنکیا رہانے گزشتہ سیزن میں ٹیم کے کپتان تھے لیکن پہلے چھ میچوں میں سے پانچ میں شکست کے بعد اسمتھ کو نیا کپتان مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد راجستھان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ رہانے اس سیزن میں دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں۔ اتھپا ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ٹیم کے مڈل آرڈر کو سنبھالنے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔

اس میچ میں راجستھان کی ٹیم اپنے ہندوستانی کھلاڑیوں پر زیادہ انحصار کرے گی۔ یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن، ریان پیراگ، شریاس گوپال اور جے دیو انادکت کو ٹیم کے افتتاحی میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سیمسن نے گزشتہ سیزن میں سنچری بنائی تھی اور وہ بہت تیز بیٹنگ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ اس آئی پی ایل میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے وہ ہندوستانی محدود اوورز کی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز کا دعویدار بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل 2020: کمنٹری پینل کا اعلان

جیسوال نے گزشتہ گھریلو سیزن میں جھارکھنڈ کے خلاف وجئے ہزارے ٹرافی میں 154 گیندوں میں 203 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں سب سے زیادہ 400 رنز بنائے۔ جیسوال کے لئے یہ آئی پی ایل ایک سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے آپ کو ایک بڑے اسٹیج پر ثابت کریں۔

تین مرتبہ آئی پی ایل کے فاتح دھونی، ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کے باوجود اب بھی کئی شعبوں میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ دھونی نے ممبئی کے خلاف فتح کے بعد کہا کہ میچ میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں لیکن اب بھی کچھ شعبے باقی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر وقت کے بارے میں۔

چنئی نے ممبئی انڈینز کو امباتی رائیڈو (71) اور فاف ڈو پلیسیس (ناٹ آؤٹ 58) کی عمدہ ہاف سنچریوں سے شکست دی تھی جبکہ ٹیم کا آغاز خراب تھا اور پہلے دو اوورز میں دو وکٹیں گنوا بیٹھے تھے۔ ممبئی نے 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 162 رنز بنائے تھے اور چنئی نے 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل مثبت تبدیلیاں لائے گا: سنیل گواسکر

دھونی راجستھان کے خلاف اچھی شروعات کرنا چاہیں گے چاہے وہ ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہو یا ہدف کا تعاقب کر رہی ہو۔ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوین براوو کی لگاتار دوسرے میچ کے لئے خدمات حاصل نہیں ہوں گی جو گھٹنے کی انجری کی وجہ سے اس میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ تاہم میچ میں براوو کی جگہ لینے والے سیم کیرن نے اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور 28 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور چھ گیندوں پر 18 رنز بنائے اور چنئی کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

دھونی جانتے ہیں کہ آئی پی ایل ایک ایسا ٹورنامنٹ ہے جہاں کچھ کھلاڑی اسٹار کھلاڑیوں کے باوجود حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں ایسی صورتحال میں وہ راجستھان کے خلاف مکمل توازن رکھنا چاہیں گے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.