ETV Bharat / sports

سُپر اوور میں ممبئی پر بنگلور کی سنسنی خیز جیت - ایشان کشن

رائل چیلنجرز بنگلور نے پیر کے روز سُپر اوور میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر آئی پی ایل 13 میں اپنی دوسری جیت درج کرلی اور ٹیبل میں ساتویں سے تیسرے نمبر پر آگئی۔ بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی نے سپر اوور میں فاتح رن بنائے۔

ipl
ipl
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 1:39 AM IST

رائل چیلنجرز بنگلور نے اوپنر دیووت پڈیکال (54)، ان کے ساتھی بلے باز ایرون فنچ (52) اور اے بی ڈیویلیئرس (ناٹ آؤٹ 55) اور شیوم ڈوبی کے طوفانی ناقابل شکست 27 رنوں کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹ پر 201 رن بنائے۔

ممبئی انڈینس نے ایشان کشن کے 99 اور کیرون پولارڈ کے شاندار 60 رن کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 201 رن بنائے۔

اسکور برابر رہا اور فیصلہ کے لئے میچ ایک سپر اوور میں چلا گیا۔ یہ آئی پی ایل 13 کا دوسرا سوپر اوور تھا۔

ممبئی انڈینس نے نودیپ سینی کے سوپر اوور میں سات رنز بنائے جبکہ بنگلور نے جسپریت بمراہ کے سوپر اوور میں آخری گیند پر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔

بنگلور کی یہ تین میچوں میں دوسری جیت ہے جبکہ ممبئی کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.