ETV Bharat / sports

آئی پی ایل 2020: راجستھان نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - اگر وہ اپنے باقی دو میچ جیت جاتی ہے تو وہ پلے آف میں جاسکتی ہے

آئی پی ایل 2020 کے آج کے میچ میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہیں کنگز الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 اوورز کے بعد ایک وکٹ گنوا کر 73 رنز بنالی ہے اور بلے بازی جاری ہے۔

ipl 2020: rajasthan royals wins toss, decides to bowl
آئی پی ایل 2020: راجستھان نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 8:22 PM IST

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کے 50 ویں میچ میں راجستھان رائلز نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ متحدہ عرب امارات کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

پنجاب نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جبکہ راجستھان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔

ipl 2020: rajasthan royals wins toss, decides to bowl
آئی پی ایل 2020: راجستھان نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ

بتا دیں کہ پنجاب نے اب تک 12 میچ کھیلے ہیں اور چھ جیت، چھ شکست کے ساتھ وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف، راجستھان کو 12 میں سے پانچ میچوں میں جیت اور سات میں شکست ہوئی ہے اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ دونوں ٹیموں کے پلے آف میں جانے کے امکانات باقی ہیں۔

پنجاب نے گذشتہ پانچ میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مسلسل پانچ جیت کر ریس میں خود کو برقرار رکھا ہے۔ اگر وہ اپنے باقی دو میچ جیت جاتی ہے تو وہ پلے آف میں جاسکتی ہے۔

اسی کے ساتھ راجستھان کے لیے بھی تھوڑا مشکل ہوگا۔ دونوں میچوں میں کامیابی کے علاوہ اسے پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرس حیدرآباد کی شکست پر بھی کسی حد تک انحصار کرنا پڑے گا۔ ابھی تک صرف ممبئی انڈینز نے ہی پلے آف میں کوالیفائی کیا ہے۔ باقی چھ ٹیموں کے لیے راستہ کھلا ہے، جبکہ چنئی سپر کنگس کو ریس سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ٹیم کنگز الیون پنجاب: کے ایل راہل (کپتان، وکٹ کیپر)، مندیپ سنگھ، کرس گیل، نکولس پورن، گلین میکسویل، دیپک ہوڈا، کرس جورڈن، مورگن اشون، روی بشنوئی، محمد سمیع، ارشدیپ سنگھ۔

ٹیم راجستھان رائلز: رابن اتھپا، بین اسٹوکس، اسٹیو اسمتھ (کپتان)، سنجو سیمسن (ڈبلیو)، جوز بٹلر، ریان پیراگ، راہل تیوتیا، جوفرا آرچر، شریئس گوپال، ورون آرون، کارتک تیاگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.