کنگز الیون پنجاب کی جانب سے کپتان کے ایل راہل اور مینک اگروال نے شاندار بلے بازی کی اور پہلے وکٹ کے لیے 16.30اوورز میں 183 رنز کی بڑی پارٹنرشپ نبھائی۔
مینک اگروال نے محض 50 گیندوں میں 10 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے، یہ ان کے آئی پی ایل کریئر کی پہلی سنچری تھی۔
![مینک اگروال نے طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے 50 گیندوں میں 106 رنز بنائے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8962379_match-ipl-1.jpg)
اس کے علاوہ کے ایل راہل نے 54 گیندوں میں 69 رنز بنائے جبکہ آخری اوورز میں نکولس پورن نے 8 گیندوں میں 25 رنز کی اننگ کھیلی۔
راجستھان کی جانب سے ٹام کرین اور انکت راجپوت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔