ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز کو 192 رنز کا ہدف

آئی پی ایل کے کرو یا مرو مقابلے میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے کپتان ایون مورگن کی کپتانی نصف سنچری(ناٹ آؤٹ 68 رنز) اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔

rajasthan royals
rajasthan royals
author img

By

Published : Nov 1, 2020, 9:17 PM IST

Updated : Nov 1, 2020, 9:25 PM IST

راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں رہی پہلے ہی اوور میں اس نے نتیش رانا کا وکٹ گنوادیا تھا لیکن اس کے بعد شبھمان گل اور راہل تریپاٹھی نے دوسر وکٹ کے لیے 72 رنز کی پارٹنرشپ کرکے ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔

شبھمان گل نے 36 جبکہ راہل تریپاٹھی نے 39 رنز کی اننگ کھیلی، ان دونوں کو بالترتیب راہل تیواتیا اور شریس گوپال نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سنیل نارائن بھی صفر رن پر پویلین لوٹ گئے جبکہ جارحانہ بلے بازی کے چکر میں آندر رسل بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم انہوں نے کچھ بڑے شاٹس کھیلے۔

ایون مورگن نے ناٹ آؤٹ 68 رنز بنائے
ایون مورگن نے ناٹ آؤٹ 68 رنز بنائے

دوسری جانب کپتان ایون مورگن نے اننگ کو سنبھالا اور کپتانی اننگ کھیلی۔ مورگن نے 35 گیندوں میں 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔

راجستھان رائلز کی جانب سے راہل تیواتیا سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کارتک تیاگی نے 2، جوفرا آرچر اور شریس گوپال نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

Last Updated : Nov 1, 2020, 9:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.