ETV Bharat / sports

آئی پی ایل کوالیفائر2: دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیتا - ipl 2020 match today

انڈین پریمیئر لیگ 2020 کے دوسرے کوالیفائر میں دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

IPL qualifier 2
IPL qualifier 2
author img

By

Published : Nov 8, 2020, 7:03 PM IST

دوسرا کوالیفائر دہلی کیپیٹلز اور سن رائیزرس حیدر آباد کے مابین شیخ زید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جا رہا ہے۔

رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل کے ایلیمنیٹر میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ کے لیے پرجوش ہیں۔

حیدرآباد نے جمعہ کے روز 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دوسرے کوالیفائر میں حیدرآباد کا مقابلہ دہلی کیپٹلز سے ہے اور فاتح ٹیم 10 نومبر کو فائنل میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈین سے مقابلہ کرے گی۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ 'ہمیں معلوم تھا کہ پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے ٹاپ تین ٹیموں کو ہرانا ہوگا۔ ہم اس کے لیے تیار تھے۔ انہوں نے (نٹراجن اور راشد) بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم سندیپ شرما اور جیسن ہولڈر سے پہلے پانچ اوورز میں گیند بازی کرانا صحیح سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد ہم بیچ کے اوورز میں راشد اور نٹراجن سے گیندبازی کراتے ہیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے راشد پر بہت دباؤ ہے۔ نٹراجن کو مبارکباد۔

وارنر نے مزید کہا کہ 'کین ولیمسن ہمارے مضبوط کھلاڑی ہیں۔ دباؤ میں وہ اچھا کھیلتے ہیں ۔ میرے پاس ان دونوں (راشد اور کین ولیمسن) کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.