آئی پی ایل کا 45 واں میچ راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے مابین شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جارہا ہے۔
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اس میچ میں بھی نہیں کھیلیں گے جس کی وجہ سے کیرون پولارڈ ہی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔
- ممبئی انڈینز اسکواڈ:
کیرون پولارڈ(کپتان)، سوریہ کمار یادو، کوئنٹن ڈی کاک(وکٹ کیپر)، ایشان کشن، سوربھ تیواری، ہاردک پانڈیا، کرونال پانڈیا، جیمس پیٹنسن، راہل چہر، ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ
- راجستھان رائلز اسکواڈ:
اسٹیو اسمتھ(کپتان)، رابن اتھپا، بین اسٹوکس، سنجو سیمسن(وکٹ کیپر)، جوز بٹلر، ریان پراگ، راہل تیواتیا، جوفرا آرچر، شریس گوپال، انکت راجپوت اور کارتک تیاگی۔
دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز 10 میچوں میں سات جیت اور تین شکست کے بعد 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور ممبئی آج کا میچ جیت جاتی ہے تو 16 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں اس کی جگہ یقینی ہوجائے گی۔
دوسری جانب راجستھان رائلز 11 میچوں میں چار جیت اور سات شکست کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ اس میچ میں جیت سے راجستھان رائلز پلے آف کی ریس میں برقرار رہے گی لیکن اسے دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔
ممبئی انڈینز نے اپنے گزشتہ میچ میں چنئی سپر کنگز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
روہت شرما گزشتہ میچ میں نہیں کھیلے تھے اور کیرون پولارڈ نے ٹیم کی کپتانی کی تھی اور اس میچ میں بھی روہت شرما ٹیم سے باہر ہیں۔
کوئنٹن ڈی کاک اور روہت شرما کی سلامی جوڑی پورے سیزن میں ٹیم کو اچھی شروعات دلائی ہے لیکن ان کی غیر موجودگی میں گزشتہ میش میں ایشان کشن نے اننگ کی شروعات کی تھی اور شاندار نصف سنچری سے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا، اس کے علاوہ سوریہ کمار یادو ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ اور کرونال پانڈیا مڈل آرڈر کے بلے باز ہیں۔
اگر گیند بازی کی بات کی جائے تو ٹرینٹ بولٹ نے گزشتہ میچ میں چنئی سُر کنگز کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی تھیں اس کے علاوہ جسپریت بمراہ اور ناتھن کولٹر نائل ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں جبکہ راہل چہر نے اسپن گیند بازی میں متاثر کیا۔
دوسری جانب اگر ہم راجستھان کی بات کریں تو بین اسٹوکس ان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں کیوں کہ وہ ابھی تک کھل کر بلے بازی نہیں کر سکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ان کو مڈل آرڈر میں آزمائے اور جوز بٹلر کو رابن اتھپا کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے بھیجے۔
ان دونوں کے علاوہ کپتان اسٹیو اسمتھ اور سنجو سیمسن سے بھی رنز کی توقع ہوگی جبکہ راہل تیواتیا اور ریان پراگ سے بھی اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔