ETV Bharat / sports

آئی پی ایل : ممبئی انڈینس نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ - ممبئی انڈینس اس وقت تیسرے پوزیشن پر ہے

انڈین پریمیئر لیگ کے 41 واں میچ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تادم تحریر چنئی سپر کنگز پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پانچ اوور میں5 وکٹ کے نقصان پر 21 رن بناکر کھیل رہی ہے۔

mumbai indians have decided to bowl after winning the toss
آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینس نے ٹاس جیتا، گیند بازی کا فیصلہ
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 8:00 PM IST

آئی پی ایل سیزن -13 کا 41 واں میچ ممبئی انڈینس اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان متحدہ عرب امارات کے شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

انڈین پریمیئر لیگ کے 41 واں میچ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں محمد سراج کا تاریخی کارنامہ

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اگر اس میچ میں چنئی سُپر کنگز کو شکست ہوتی ہے تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی اور اگر ممبئی انڈینس جیت جاتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔ ممبئی انڈینس اس وقت تیسرے پوزیشن پر ہے۔

اس سے قبل چنئی سُپر کنگز کے تجربہ کار کھلاڑی سریش رینا اور ہربھجن سنگھ نے ذاتی وجوہات کی بناء پر موجودہ ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جس سے ٹیم کمزور پڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں چنئی سُپر کنگز 10 میچوں میں سات شکست کے بعد اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.