ETV Bharat / sports

ممبئی کے گیندبازوں کا قہر، دہلی ہوگئی ڈھیر

رواں آئی پی ایل سیزن میں خطاب کی مضبوط دعویدار مانی جارہی دہلی کیپیٹلز ٹیم ممبئی انڈینز کے گیند بازوں کی نپی تُلی گیند بازوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں محض 110 رنز ہی بناسکی۔

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 5:10 PM IST

mumbai indians
mumbai indians

آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر دہلی کیپیٹلز کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور ممبئی کے گیند بازوں نے کپتان کے فیصلے کو درست ٹھہراتے ہوئے دہلی کو چھوٹے اسکور پر روک دیا۔

اس میچ میں دہلی کیپیٹلز نے اجنکیا رہانے کو باہر رکھتے ہوئے پرتھوی شا کو ایک بار پھر سے ٹیم میں شامل کیا لیکن پرتھوی شا کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور محض 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اسٹار بلے باز سکھر دھون صفر رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم کے 15 رنز کے اسکور پر دونوں سلامی بلے بازوں کا وکٹ گنوانے کے بعد کپتان شریس ایر اور رشبھ پنت نے ٹیم کو بحران سے نکالنے کی کوشش کی لیکن 50 رنز کے مجموعی اسکور پر ایر بھی آؤٹ ہوگئے، ایر 29 گیندوں میں 25 رنز بنا کر راہل چہر کا شکار بنے جبکہ رشبھ پنت کو جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا، پنت نے 21 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا اور وقفے وقفے سے وکٹ گنواتے رہے اور مقررہ 20 اوورز میں 110 رنز ہی بناسکے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ نے تین تین بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ ناتھن کولٹر نائل اور راہل چہر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.