ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلور ٹیم کی شروعات کافی اچھی رہی، سلامی بلے باز آرون فنچ اور دیودوت پیڈیکل نے پہلے وکٹ کے لیے 67 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ پیڈیکل نے 23 گیندوں میں 32 رنز بنائے، انہیں آندرے رسل نے بولڈ آؤٹ کیا جبکہ آرون فنچ نے 37 گیندوں میں 47 رنز بنا کر پرسِدھ کرشنا کا شکار بنے۔
اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے 46 گیندوں میں 100 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 33 گیندوں میں 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 73 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ وراٹ کوہلی نے 33 رنز بنائے۔
کولکاتاہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے پرسِدھ کرشنا اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔