کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے سنیچر کے روز دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے یکطرفہ انداز میں شکست دی تھی جبکہ کنگز الیون پنجاب شکست کے دہانے پر پہنچنے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کو 12 رنز سے ہرا دیا۔
ان فتوحات سے کولکاتا اور پنجاب ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن میں بہتری لائی ہے اور پلے آف میں داخلے کی امیدوں کو زندہ رکھا۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز 11 میچوں میں 6 جیت اور 5 شکست کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن جبکہ کنگز الیون پنجاب 11 میچوں میں 5 جیت اور 6 ہار کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ لے کر پانچویں پوزیشن پر ہے۔
آج کے میچ میں جیت سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے 14 پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ پنجاب اس میچ میں جیت حاصل کرتی ہے تو یہ جیت اسے 12 پوائنٹس پر پہنچا دےگی اور ان دونوں میں سے جو بھی ٹیم جیت حاصل کرے گی اس کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں بڑھ جائیں گی۔
فاسٹ بالر کامران خان آئی پی ایل میں واپسی کے لیے تیار
گزشتہ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اسپنر ورون چکرورتی (20 رنز پر 5 وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے دہلی کیپٹلز کو 59 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے نتیش رانا نے 81 رنز جبکہ سنیل نارائن نے 64 رنز کی عمدہ نصف سنچری اننگ کھیلی تھی اس کے بعد ورون چکرورتی کی قاتلانہ گیند بازی کی مدد سے دہلی کیپیٹلز 9 وکٹ پر 135 رنز پر روک دیا تھا اور اس جیت کے بعد کولکاتا حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کنگز الیون پنجاب گذشتہ چار میچوں سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پنجاب نے اپنے پہلے سات میچوں میں صرف ایک میچ میں جیت درج کی تھی لیکن اس کے بعد چار میچوں میں بنگلور کو آٹھ وکٹوں سے، ممبئی انڈینز کو سُپر اوورز میں، دہلی کیپیٹلز کو 5 وکٹوں سے اور حیدرآباد کو 12 رنز سے شکست دی۔
سن رائیزر حیدرآباد کے خلاف جس طرح سے پنجاب نے اپنے 126 رنز کا دفاع کیا وہ ایک قابل تحسین بات تھی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پنجاب کی ٹیم کی پلے آف میں داخلے کی امیدیں روشن ہوگئی ہیں۔