ETV Bharat / sports

کنگز الیون پنجاب کو 202 رنز کا ہدف - جانی بیریسٹو

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سن رائیزرس حیدر آباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

KXIP
KXIP
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 9:55 PM IST

ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے اتری سن رائیزرس حیدر آباد کی شروعات شاندار رہی اور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور جانی بیریسٹو نے پہلے وکٹ کے لیے 15 اوورز میں 160 رنز کی بڑی پارٹنرشپ کی۔

ان دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے اور اس سیزن کی اب تک کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔

ڈیوڈ وارنر 40 گیندوں میں 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکہ لگایا اور روی بشنوئی کی گیند پر بڑا شاٹ لگانے کے چکر میں میکسویل کو کیچ تھما بیٹھے۔

وارنر کے آؤٹ ہونے کے بعد حیدر آباد کے رنوں کی رفتار سست پڑ گئی اور کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا۔

عبدالصمد(8 رنز)، منیش پانڈے(ایک رن)،پریم گرگ(صفر) اور ابھیشیک شرما(12 رنز) پر پویلین لوٹ گئے۔ کین ولیمسن نے تھوڑی مزاحمت کی اور 10 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔

حالانکہ دوسری جانب سے جانی بیریسٹو اکیلے مزاحمت کرتے ہوئے نظر آئے لیکن بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 97 رنز کے ذاتی اسکور پر روی بشنوئی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بیریسٹو نے 55 گیندوں میں 7 چوکوں اور 6 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔

پنجاب کی جانب سے روی بشنوئی سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین بلے بازوں کی پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ارشدیپ سنگھ نے 2 اور محمد سمیع نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.