آر سی بی کے خلاف کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے سنچری بنائی۔ انہوں نے 69 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 132 رنز کی اننگز کھیلی۔ جس کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ 'آئی پی ایل کا نمبر ون بلے باز کے ایل راہل ہیں۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ 'کے ایل راہول نے جس طرح سے آر سی بی کے خلاف کھیلا وہ بہت ہی بہترین اننگ تھی۔ راہل کے بہت سے شاٹس حیرت انگیز تھے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے نہ صرف آئی پی ایل کھیلا ہے بلکہ اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو دو بار چیمپئن بھی بنایا ہے۔ وہ سنہ 2012 اور 2014 میں کے کے آر کو اپنی کپتانی میں چیمپئن بنایا تھا۔
گمبھیر نے کہا کہ 'راہل نے جس انداز سے کھیلا وہ بہت ہی اچھا تھا۔ اس کے بہت سے شاٹس حیرت انگیز تھے۔ گمبھیر نے کہا 'یہ ایک بہترین اننگز تھی۔ ایک بھی غلطی نہیں ہوئی۔
اس سے قبل انہوں نے وراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'انہیں آخری اوور کے لیے شیوم دوبے کو نہیں بھیجنا چاہئے تھا۔ شیوم کی جگہ پر کوہلی نودیپ سینی یا ڈیل اسٹین کو بھیج سکتے تھے۔