ETV Bharat / sports

آئی پی ایل2020: ڈوین براوو اگلا میچ بھی نہیں کھیل سکیں گے

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:51 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

چینئی سُپر کنگز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ گھٹنے میں چوٹ کے باعث ٹیم کے آل راؤنڈر ڈوین براوو اگلے میچ کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔

CSK
CSK

حال ہی میں ختم ہونے والے کیریبین پریمیر لیگ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی خطابی جیت کا حصہ رہنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی براوو آئی پی ایل میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ لیکن وہ ممبئی انڈینز کے خلاف افتتاحی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

ممبئی انڈینز کے خلاف پہلے میچ میں چینئی سُپر کنگز کی جیت کے بعد کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ 'ڈوین انجری کی وجہ سے پہلے دو میچوں کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔

فلیمنگ نے سیم کیرن کی آل راؤنڈر کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ سیم نے میچ میں 28 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی اور 6 گیندوں پر 18 رنز بنا کر چنئی کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیم کی کارکردگی کافی تسلی بخش اور عمدہ تھی۔ انہوں نے ڈوین براوو کی جگہ ملنے کے موقع کا فائدہ اٹھایا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دباؤ میں اچھا کھیلا۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.