ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری بنگلور کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 46 رنز پر اس نے اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے۔
اس سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی سے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والے دیودوت پڈیکل اس میچ میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 21 گیندوں میں 22 رنز بنا کر مچل سینٹنر کا شکار بنے جبکہ آرون فنچ نے 11 گیندوں میں 15 رنز کی اننگ کھیلی، انہیں سیم کُرین نے رتوراج گائیکواڑ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔
اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کو ابتدائی بحران سے نکالا اور ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔
وراٹ کوہلی نے 50 رنز جبکہ اے بی ڈی ویلیئرز نے 39 رنز کی اننگ کھیلی۔
چنئی سُپر کنگز کی جانب سے سیم کُرین 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دیپک چہر نے دو اور مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کیا۔