ETV Bharat / sports

کنگز الیون پنجاب کو 165 رنز کا ہدف - kolkata knight riders

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 24 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

KXIP vs KKR
KXIP vs KKR
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 5:36 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور گزشتہ میں میں بہترین بلے بازی کی بدولت مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنے والے راہل تریپاٹھی محض 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں محمد سمیع نے آؤٹ کیا۔ جبکہ 14 رنز کے مجموعی اسکور پر نتیش رانا بھی رن آؤٹ ہوگئے۔

جلدی جدلی دو وکٹیں گرنے کے بعد ایون مورگن نے کچھ حد تک ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن 24 رنز کے ذاتی اسکور پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان دنیش کارتک کریز پر آئے اور شبھمن گل کا ساتھ نبھایا۔ ان دونوں بلے بازوں نے 82 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو بحران سے نکالا۔ اس دوران دونوں نے نصف سنچری بھی مکمل کی۔

شبھمن گل نے 47 گیندوں میں 57 رنز بنائے جبکہ دنیش کارتک نے جارحانہ بلے بازی کی اور 29 گیندوں میں 8 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

کنگز الیون پنجاب کی جانب سے محمد سمیع، ارشدیپ سنگھ اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے جبکہ کولکاتا کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.