ETV Bharat / sports

چینئی سُپر کنگز کو 168 رنز کا ہدف - کولکاتا نائٹ رائیڈرز

چنئی سُپر کنگز کے خلاف آئی پی ایل کے 21 ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز آل آؤٹ ہوگئی۔

CSK
CSK
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 9:35 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے راہل تریپاٹھی اور شبھمن گل نے اننگ کی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے 37 رنز بنائے۔ 37 رنز کے مجموعی اسکور پر شبھمن گل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد نتیش رانا بھی 9 رنز بنا کر کرن شرما کا شکار بنے جبکہ گزشتہ میچ میں شاندار بلے بازی کرنے والے ایون مورگن اس میچ میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 10 گیندوں میں محض 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں سیم کُرین نے دھونی کے ہاتھوں کیچ کروایا۔

اس کے علاوہ سنیل نارائن(17 رنز)، آندرے رسل(2 رنز) اور دنیش کارتک 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دوسری جانب سے راہل تریپاٹھی اکیلے مزاحمت کرتے رہے اور 51 گیندوں میں 81 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اس دوران انہوں نے 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ جبکہ کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہیں دے سکا۔

چنئی سُپر کنز کی جانب سے ڈوین براوو سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرن شرما، شاردل ٹھاکر اور سیم کُرین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.