ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز کو 194 رنز کا ہدف - کوئنٹن ڈی کاک

ممبئی انڈینز نے سوریہ کمار یادو کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آئی پی ایل 20 ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔

RR
RR
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 9:37 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات کافی اچھی رہی۔ سلامی بلے باز روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک نے پہلے وکٹ کے لیے 49 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔

ڈی کاک نے 15 گیندوں میں 23 رنز بنائے، انہیں کارتک تیاگی نے آؤٹ کیا جبکہ روہت شرما نے 23 گیندوں میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 35 رنوں کی اننگ کھیلی، روہت کو شریس گوپال نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اس کے فوراً بعد اگلی ہی گیند پر ایشان کشن بھی آؤٹ ہوگئے جبکہ کرونال پانڈیا نے 12 رنز بنائے۔

حالانکہ اس دوران سوریہ کمار یادو نے ایک جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور نصف سنچری مکمل کی جبکہ ہاردک پانڈیا نے 19 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 30 رنز بنائے۔

سوریہ کمار یادو نے 47 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 79 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔

راجستھان رائلز کی جانب سے شریس گوپال سب سے کامیاب گیند باز رہے انہوں نے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ جوفرا آرچر اور کارتک تیاگی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.