سڈنی اور کینبرا ہندوستان کے اس دورے میں محدود اوورز کی میزبانی کریں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں آئی پی ایل کھیلنے والے ہندوستانی اور آسٹریلیائی کھلاڑی آسٹریلیا پہنچیں گے اور سڈنی کے قرنطین مرکز میں قیام کریں گے اور آس پاس کی تربیتی سہولیات میں پریکٹس کرنے کا موقع ملے گا۔ 35 رکنی ہندوستانی ٹیم کوویڈ 19 کے باعث اس دورے پر پہنچے گی۔
حکومت کرکٹ آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلز نے اس دورے پر اتفاق کیا ہے اور اس نے قرنطین پروٹوکول کی تصدیق کردی ہے لیکن ابھی تک ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی طرف سے حتمی تصدیق موصول نہیں ہوئی ہے۔
پہلے دو ون ڈے میچ 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا ون ڈے یکم دسمبر کو اور پہلا ٹی ٹوئنٹی 4 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ ٹیمیں 6 اور 8 دسمبر کو دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے سڈنی واپس آئیں گی۔
ڈے نائٹ ٹیسٹ گلابی گیند کے ساتھ ایڈیلیڈ میں 17-21 دسمبر تک ہوگا۔ ایڈیلیڈ میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کرانے کا آپشن بھی ہوگا۔
ہندوستان کو ایڈیلیڈ میں ایک اور پریکٹس میچ کھیلنا پڑسکتا ہے جہاں پہلا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ہوگا۔
ہندوستانی ٹیم کا معاون عملہ اور ٹیسٹ کے ماہر چتیشور پجارا اور ہنوما وہاری اگلے ہفتے پیر یا منگل کو دبئی کے لئے پرواز کریں گے۔ آئی پی ایل کا فائنل 10 نومبر کو ہونا ہے۔ اس کے بعد تمام ہندوستانی کھلاڑی اور آسٹریلیائی کھلاڑی ایک ساتھ سڈنی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ سڈنی پہنچنے کے بعد کھلاڑیوں کو قرنطین کے لئے ایک ہوٹل میں رکھا جائے گا۔