ETV Bharat / sports

میرے پاس بال گرپ کے چار سے پانچ مختلف طریقے: راشد خان - انڈین پریمیر لیگ

افغانستان کے اسپنر راشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گیند کو چار سے پانچ مختلف طریقوں سے گرپ کرتے ہیں جنہیں وہ وکٹوں کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 9:18 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

افغانستان کے نوجوان اسپنر راشد خان نے اپنی کامیاب گیند بازی کا راز کھولتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس گیند کو پکڑنے کے لئے چار سے پانچ مختلف طریقے ہیں جنہیں میں وکٹوں کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں۔ یہ پانچ گرفت مجھے مختلف طرح سے بالنگ کرنے میں مدد دیتی ہیں کیونکہ ہر قسم کی گیند الگ طرح سے پچ پر افیکٹ کرتی ہے۔

راشد خان انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے سب سے خطرناک بالرز میں سے ایک ہیں، جنہوں نے تین سیزن میں 55 وکٹیں حاصل کیں، لیکن افغان اسپنر کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ وکٹیں لینے پر نہیں بلکہ کفایتی بولنگ پر رہتی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کھیلنے والے دنیا کے نمبر ایک ٹی 20 بولر نے کہا کہ اتنی وکٹیں لینے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ آئی پی ایل میں ان کا بہترین بالنگ اکانومی ریٹ 6.55 ہے اور اوسط 21.69 ہے۔

مزید پڑھیں؛ 'اُمید ہے عبد الصمد ٹیم کا حصہ ہوں گے'

رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ سے قبل میڈیا کانفرنس کے دوران راشد نے کہا کہ میری توجہ ہمیشہ ٹیم کے لئے کفایتی بالنگ پر رہتی ہے۔ جب میں کفایتی بالنگ کرتا ہوں تو یہ دوسرے سرے کے بالرز کو وکٹیں لینے میں مدد کرتی ہے۔ راشد خان نے کہا کہ میں ڈاٹ بالز کرنے اور بلے بازوں پر دباؤ ڈالنے پر توجہ مرکوز کرتا ہوں تاکہ وہ رسک لے سکیں۔ میری توجہ ٹیم کی ضروریات پر ہوتی ہے جس سے ٹیم کو مدد ملتی ہے اور یہی میرے لئے اہم ہے۔ بائیس سالہ کھلاڑی نے کہا کہ ان کی پانچ مختلف حالتیں ہیں جو بلے بازوں کو حیرت میں ڈالتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’میرے پاس گیند کو پکڑنے کے لئے چار سے پانچ طریقے ہیں۔ میں انہیں وکٹوں کی بنیاد پر استعمال کرتا ہوں۔ یہ پانچ گرفت مجھے مختلف طرح سے بالنگ کرنے میں مدد دیتی ہیں کیونکہ ہر قسم کی گیند الگ طرح سے پچ کرتی ہے۔‘‘ راشد نے کہا کہ وہ ان کو ملا جلا کر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’اگر میرے پاس مختلف قسمیں ہیں تو مجھے ان کو اچھی طرح سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ میں اپنی انگلیوں اور کندھوں کو تیز کرنے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئی گیند پر سخت محنت کر رہا ہوں لیکن میں اس وقت تک اس میں بہتری نہیں لاسکتا جب تک کہ میں طویل فارمیٹ نہیں کھیلوں لیکن میں اسے نیٹ پر کامل بنانے کی کوشش کر رہا ہوں کیونکہ مختصر فارمیٹ میں بالنگ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.