آئی پی ایل کا 41 واں میچ ممبئی انڈینس اور چنئی سُپر کنگز کے درمیان متحدہ عرب امارات کے شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ کے 41 واں میچ میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا۔
وہیں، چنئی سُپر کنگز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم انڈیا کے دورہ آسٹریلیا کو حکومت کی منظوری
چنئی سُپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی۔ اس کے دونوں اوپنر بلے باز چار رن کے اندر آوٹ ہوگئے۔ اس طرح سے مسلسل وکٹیں گرتی رہی۔ ایک وقت ایسا تھا جب چنئی سُپر کنگز کے چھ بلے باز 30 رن کے اندر اندر آؤٹ ہوگئے لیکن ایک طرف سیم کرن نے مورچہ سبھال رکھا تھا اور ٹیم کو آل آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔
ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے بہت عمدہ بالنگ کی۔ ممبئی انڈینس کی طرف سے کرونال پانڈیا اور ناتھن کولٹر نائل نے چنئی سُپر کنگز کے بلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا۔ ناتھن کولٹر نائل نے چار اوورز گیند بازی کی اور پانچ وکٹ لیا جبکہ کرونال پانڈیا نے تین اوورز گیند بازی کی اور پانچ وکٹ لیا۔
ممبئی انڈینس کی بلے بازی جاری ہے۔