کولکاتہ ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے سابق کپتان ڈیوڈ وارنر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے محض 53 گیندوں میں 85 رنز بنائے۔
وارنر کی شاندار بلے بازی کے سبب سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں 3 وکٹ کے نقصان پر حریف ٹیم کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے سامنے 182 رنز کا ہدف پیش کیا۔
کولکاتہ نے اس ہدف کے تعاقب میں 7 رنز پر پہلا وکٹ کھوگئی جبکہ دوسرے وکٹ کے لیے 87 رنز بنائے گئے اور ایک مضبوط گیم کی بنیاد ڈالی گئی۔ جس کے بعد کولکاتہ کے بلے باز آنڈرے رسل نے محض 19 گیندوں میں 49 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کولکاتہ ٹیم سے نتیش رانا نے 47 گیندوں میں 68 رن اور رابن اتپا نے 27 گیندوں میں 35 رنز بنائے۔