ETV Bharat / sports

آئی پی ایل مثبت تبدیلیاں لائے گا: سنیل گواسکر

سابق ہندستانی کرکٹر سنیل گواسکر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے انعقاد سے لاکھوں افراد کی زندگیوں میں مثبت توانائی اور تبدیلی واقع ہوگی۔

آئی پی ایل مثبت تبدیلیاں لائے گا: سنیل گواسکر
آئی پی ایل مثبت تبدیلیاں لائے گا: سنیل گواسکر
author img

By

Published : Sep 17, 2020, 8:55 PM IST

Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST

گواسکر نے ڈریم 11 آئی پی ایل 2020 میں بطور کمنٹیٹر شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ڈریم 11 آئی پی ایل کے ساتھ ہندوستانی کرکٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ ٹورنامنٹ لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت توانائی لا سکتا ہے۔ مجھے متعدد ماہرین سے لیس کمنٹری پینل کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور میں کھیل کے شائقین کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا بے تابی سے منتظر ہوں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل ٹیلنٹ کو موقع دینے کا بہترین پلیٹ فارم رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم اس سال بھی کچھ ایسا ہی دیکھیں گے۔ سب کی نظریں ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے مابین افتتاحی میچ پر ہوں گی۔

گواسکر نے مزید کہا کہ ’’ہم مہندر سنگھ دھونی کو ایک سال کے بعد کھیلتے ہوئے دیکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی اسے دیکھنے کے لئے بے چین ہوگا۔‘‘

Last Updated : Sep 25, 2020, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.